Add parallel Print Page Options

دوسروں کے ساتھ رہنے کے کچھ اصول

کسی بڑی عمر کے آدمی سے سختی نہ کر بلکہ اس سے اس طرح پیش آؤ جیسے وہ تمہا را باپ ہے ان نوجوانوں کے ساتھ بھا ئیوں جیسا سلوک کرو۔ بڑی عمر کی عورتوں کے ساتھ ماں جیسا بر تاؤ کرو اور جوان عورتوں کے ساتھ بہنوں جیسا سلوک کر، ہمیشہ ان سے پا کیزگی سے پیش آؤ۔

بیواؤں کو عزت دو

بیواؤں کو عزت دو جن کا حقیقت میں کو ئی نہیں۔ لیکن اگر کسی بیوہ کے بچے یا اس کے بچوں کے بچے ہوں تو انہیں سب سے پہلے اپنے مذہب پر چلتے ہو ئے اپنے ماں باپ اور دادا دادی کی پرورش کا بدلہ چکا ئیں کیوں کہ یہ خدا کے نزدیک پسندیدہ ہے۔ جو واقعی بیوہ ہے اور اس کا کوئی نہیں وہ خدا پر امید رکھتی ہے۔ اور وہ دن رات خدا سے مدد کی دعا کرتی ہے۔ لیکن جو بیوہ کو اپنی ہی فکر ہو تی ہے اس کی حا لت مردہ جیسی ہے۔ جبکہ وہ زندہ رہتی رہے۔ اس لئے اہل ایمان کو یہ ہدا یت دو تا کہ دوسرے لوگ انہیں الزام نہ دیں۔ ہر شخص کو چاہئے کہ اپنوں اور خاص کر اپنے گھرانے کی خبر گیری کرے۔یہ بہت اہم ہے اگر کوئی شخص ایسا نہیں کرتا تو سمجھ لو کہ وہ ایمان سے خالی ہو گیا ہے اور وہ اس شخص سے بھی بد تر ہے جو ایمان نہیں لا یا۔

کسی بیوہ کو اس وقت تک بیوہ کی فہرست میں شامل نہ کیا جائے جب تک کی اسکی عمر ساٹھ سال نہ ہو جائے۔اور یہ لازمی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی وفادار بیوی رہی ہو۔ 10 نیک کاموں میں مشہور رہی ہو،بچوں کی تربیت کی ہو ،اپنے گھر میں مہمانوں کا استقبال کی ہو،اور مقدس لوگوں کے پاؤں دھوئے ہوں ،مصیبت زدوں کی مدد کی ہو اور ہر نیک کام کر نے میں مشغول رہی ہو۔

11 لیکن جوان بیواؤں کو اس فہرست میں شامل نہ کرو کیوں کہ جب وہ اپنے آپ کو مسیح کے حوالے کرتی ہیں پھر بھی اکثر اپنی نفسانی خواہشات کے لئے دوبارہ شادی کر نا چاہتی ہیں۔ 12 اصل عہد کو توڑنے کی وجہ سے قصور وار ہوں گی۔ 13 اور وہ جوان بیوائیں ایک گھر سے دوسرے گھر جا کر نہ صرف دوسرے لوگوں سے بیکار باتوں میں مصروف رہکر اپنا وقت خراب کر تی ہیں بلکہ ایسی باتیں کر تی ہیں جو نہیں کہنے کی ہو تی ہیں۔ 14 اسی لئے میں کہتا ہوں کہ جوان بیوائیں شادی کریں ،انکے اولاد ہو اور وہ اپنی گھر کی فکر کریں۔ اگر وہ ایسا کریں گی تو پھر دشمنوں پر تنقید کر نے کا موقع نہیں ملے گا۔ 15 پہلے ہی سے چند جوان بیوائیں راستے سے ہٹ گئی ہیں اور شیطان کے راستے پر چلنے لگی ہیں۔

16 اگر کسی ایمان والی عورت کے گھر میں بیوائیں ہوں تو وہ خود انکی دیکھ بھال کرے اور کلیساؤں پر کوئی بوجھ نہ ڈا لے تاکہ کلیسائیں ان بیواؤں کی مدد کرسکے جو واقعی بے سہارا بیوہ ہیں۔

17 جو بزرگ کلیساؤں کی رہنمائی کامیابی سے کر تے ہیں خاص کر وہ جو کلام سنانے اور تعلیم دینے میں محنت کر تے ہیں تو وہ چند بزرگ عزت کے لائق سمجھے جائیں۔ 18 کیوں کہ صحیفہ کہتا ہے کہ “بیل جب کھلیان میں ہو تو اسکے منھ کو اسلئے مت باندھ تاکہ وہ داناکھا نہ جائے [a]” اور تحریر یہ بھی کہتی ہے کہ “مزدور اپنی اجرت پا نے کا حقدار ہے۔” [b]

19 جو آدمی کسی بزرگ پر الزام لگائے تو اسکی بات اس وقت تک مت سنو جب تک دو یا تین گواہ نہ ہوں۔ 20 جو ہمیشہ گناہ کرتے رہتے ہیں انہیں کلیسا کے سامنے ڈانٹے رہو تاکہ باقی کے لوگ بھی ڈریں۔

21 خدا،یسوع مسیح ،اور چنے ہوئے فرشتوں کے سامنے میں حکم دیتا ہوں کہ ان چیزوں کے بارے میں مشاہدہ کرو لیکن سچائی جانے بغیر فیصلہ نہ کرو۔اور ہر ایک کے ساتھ مساوی سلوک کرو۔

22 بغیر سوچے سمجھے کسی کلیسا کا خاص خادم بزرگ بنانے میں جلدی کر کے اس پر اپنا ہاتھ نہ رکھوکسی کے گناہوں میں حصہ دار مت بنواور اپنے آپ کو ہمیشہ پاک رکھو۔

23 تیِمُتھیس! تم ہمیشہ پانی پیتے رہتے ہو ایسا کرنا چھو ڑو اور تھوڑا مئے بھی پیو تاکہ پیٹ کی خرابی اور بار بار بیمار پڑنے سے بچے رہو۔

24 کچھ لوگوں کے گناہ آسانی سے دکھا ئی دیتے ہیں اور وہ فیصلہ کے لئے پہونچ جاتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے گناہ بعد میں ظا ہر ہو تے ہیں۔ 25 اسی طرح اچھے کام بھی ظا ہر ہو تے ہیں مگر جو ظاہر نہیں ہو تے وہ چھپے نہیں رہ سکتے۔

Footnotes

  1. ۱ تِیمُتھِیُس 5:18 اِقتِباس استثناء ۴:۲۵
  2. ۱ تِیمُتھِیُس 5:18 اِقتِباس لوقا ۷:۱۰

Widows, Elders and Slaves

Do not rebuke an older man(A) harshly,(B) but exhort him as if he were your father. Treat younger men(C) as brothers, older women as mothers, and younger women as sisters, with absolute purity.

Give proper recognition to those widows who are really in need.(D) But if a widow has children or grandchildren, these should learn first of all to put their religion into practice by caring for their own family and so repaying their parents and grandparents,(E) for this is pleasing to God.(F) The widow who is really in need(G) and left all alone puts her hope in God(H) and continues night and day to pray(I) and to ask God for help. But the widow who lives for pleasure is dead even while she lives.(J) Give the people these instructions,(K) so that no one may be open to blame. Anyone who does not provide for their relatives, and especially for their own household, has denied(L) the faith and is worse than an unbeliever.

No widow may be put on the list of widows unless she is over sixty, has been faithful to her husband, 10 and is well known for her good deeds,(M) such as bringing up children, showing hospitality,(N) washing the feet(O) of the Lord’s people, helping those in trouble(P) and devoting herself to all kinds of good deeds.

11 As for younger widows, do not put them on such a list. For when their sensual desires overcome their dedication to Christ, they want to marry. 12 Thus they bring judgment on themselves, because they have broken their first pledge. 13 Besides, they get into the habit of being idle and going about from house to house. And not only do they become idlers, but also busybodies(Q) who talk nonsense,(R) saying things they ought not to. 14 So I counsel younger widows to marry,(S) to have children, to manage their homes and to give the enemy no opportunity for slander.(T) 15 Some have in fact already turned away to follow Satan.(U)

16 If any woman who is a believer has widows in her care, she should continue to help them and not let the church be burdened with them, so that the church can help those widows who are really in need.(V)

17 The elders(W) who direct the affairs of the church well are worthy of double honor,(X) especially those whose work is preaching and teaching. 18 For Scripture says, “Do not muzzle an ox while it is treading out the grain,”[a](Y) and “The worker deserves his wages.”[b](Z) 19 Do not entertain an accusation against an elder(AA) unless it is brought by two or three witnesses.(AB) 20 But those elders who are sinning you are to reprove(AC) before everyone, so that the others may take warning.(AD) 21 I charge you, in the sight of God and Christ Jesus(AE) and the elect angels, to keep these instructions without partiality, and to do nothing out of favoritism.

22 Do not be hasty in the laying on of hands,(AF) and do not share in the sins of others.(AG) Keep yourself pure.(AH)

23 Stop drinking only water, and use a little wine(AI) because of your stomach and your frequent illnesses.

24 The sins of some are obvious, reaching the place of judgment ahead of them; the sins of others trail behind them. 25 In the same way, good deeds are obvious, and even those that are not obvious cannot remain hidden forever.

Footnotes

  1. 1 Timothy 5:18 Deut. 25:4
  2. 1 Timothy 5:18 Luke 10:7