Add parallel Print Page Options

اُس طرح خداوند نے دریا ئے یردن کو اس وقت تک سو کھا رکھا جب تک بنی اسرا ئیلیوں نے اسے پار نہیں کیا۔ دریا ئے یردن کے مغرب میں رہنے وا لے اموری بادشاہ اور کنعانی بادشاہ جو بحر قلزم کے کنا رے رہنے وا لے تھے انہوں نے اس کے متعلق سُنا اور بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئے۔ اپنے ڈر کی وجہ سے ان لوگوں نے اپنے حوصلے کھو دیئے اور وہ اسرا ئیلیوں کے خلاف جنگ کرنے کے قابل نہ تھے۔

بنی اسرا ئیلیوں کا ختنہ

اس وقت خداوند نے یشوع سے کہا ، “تیز نوکدار پتھر سے چاقو بنا ؤ اور بنی اسرا ئیلیوں کا ختنہ کرو۔”

اس لئے یشوع نے تیز نوکدار پتھر کے چاقو بنا ئے پھر اس نے بنی اسرا ئیلیوں کا ختنہ گیبات ہرالوت [a] پر کیا۔

4-7 یشوع نے ان تمام اسرائیلی مردوں کا ختنہ کیا جو مصر سے باہر آئے تھے اور جو فوج میں خدمت انجام دینے کے قابل تھے۔ اس لئے یشوع نے ان لوگوں کا ختنہ کیا : ریگستان میں رہنے کے وقت کئی فوجوں نے خداوند کی احکاما ت نہیں مانے تھے۔ اس لئے خداوند نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سب آدمی اس سر زمین کو نہیں دیکھیں گے جہاں کا فی مقدار میں اناج پیدا ہو تا ہے۔ خداوند نے ہمارے باپ دادا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک ہم لوگوں کو دیا جا ئے گا۔ لیکن ان آدمیوں کی وجہ سے لوگوں کو ۴۰ سال تک ریگستان میں بھٹکنا پڑا تھا۔ اس دوران وہ سب فوجی مر گئے اور ان کی جگہ ان کے بچے جانشین بنے۔ لیکن ان لڑکوں میں سے کسی کا بھی جو مصر سے نکلنے کے بعد سفر کے دورا ن پیدا ہو ئے تھے ختنہ نہیں ہوا تھا۔ اس لئے یشوع نے ان کا ختنہ کیا۔

یشوع نے تمام مردو ں کے ختنہ کرنے کا کام پو را کیا وہ اس وقت تک خیمہ میں رہے جب تک تندرست نہیں ہو ئے۔

کنعان میں پہلی فسح کی تقریب

اس وقت خداوند نے یشوع سے کہا ، “تم مصر میں غلام تھے اور اس کی وجہ سے تم شرمندہ تھے۔ لیکن میں نے آج تمہا ری شرمندگی کو دور کر دیا ہے۔” اس لئے یشوع نے اس جگہ کا نام جلجال رکھا اور اس جگہ کو آج بھی جلجال کہا جا تا ہے۔ 10 جس وقت بنی اسرا ئیل یریحو کے میدان میں جلجال کی جگہ پر خیمہ ڈالے تھے وہ فسح کی تقریب منا رہے تھے۔ یہ مہینے کے چودہویں دن کی شام تھی۔ 11 فسح کی تقریب کے بعد اگلے دن لوگوں نے کھانا کھا یا جو اسی زمین پر اُگایا گیا تھا۔ انہوں نے بغیر خمیری رو ٹی اور بھُنے ہو ئے اناج کھا ئے۔ 12 اس دن جب لوگوں نے وہ کھانا کھا لیا اس کے بعد جنت سے خاص کھانا آنا بند ہو گیا۔ اس کے بعد بنی اسرا ئیلیوں نے جنت سے خاص کھا نا نہ پایا اس کے بعد انہوں نے وہی کھا نا کھا یا جو کنعان میں پیدا کیا گیا تھا۔

خدا وند کی فوج کا سپہ سالار

13 جب یشوع یریحو کے نزدیک تھا تب اسنے اوپر نظر اٹھا ئی اور اس نے اپنے سامنے ایک آدمی کو دیکھا۔ اس آدمی کے ہاتھ میں تلوار تھی یشوع اس آدمی کے پاس گیا اور اس سے پوچھا ، “کیا تم ہمارے دوستوں میں سے ہو یا ہمارے دشمنوں میں سے ہو ؟ ”

14 اس آدمی نے جواب دیا ، “میں دشمن نہیں ہوں۔ میں خدا وند کی فوج کا ایک سپہ سالار ہوں۔ میں ابھی ابھی تمہارے پاس آیا ہوں۔“تب یشوع نے اپنا سر زمین تک جھکایا اس نے ایسا تعظیم کرنے کے لئے کیا۔ اس نے پوچھا ، “کیا میرے مالک کا مجھ غلام کے لئے کوئی حکم ہے ؟ ”

15 خدا کی فوج کے سپہ سالار نے جواب دیا ، “اپنے جوتے اتارو جس جگہ پر تم کھڑے ہو وہ جگہ مقدس ہے۔ ” یشوع نے اس کی ہدایت پر عمل کیا۔

Footnotes

  1. یشوع 5:3 گیبات ہرا لوت اس کے معنی “ختنہ کی پہاڑی”

Now when all the Amorite kings west of the Jordan and all the Canaanite kings along the coast(A) heard how the Lord had dried up the Jordan before the Israelites until they[a] had crossed over, their hearts melted in fear(B) and they no longer had the courage to face the Israelites.

Circumcision and Passover at Gilgal

At that time the Lord said to Joshua, “Make flint knives(C) and circumcise(D) the Israelites again.” So Joshua made flint knives and circumcised the Israelites at Gibeath Haaraloth.[b]

Now this is why he did so: All those who came out of Egypt—all the men of military age(E)—died in the wilderness on the way after leaving Egypt.(F) All the people that came out had been circumcised, but all the people born in the wilderness during the journey from Egypt had not. The Israelites had moved about in the wilderness(G) forty years(H) until all the men who were of military age when they left Egypt had died, since they had not obeyed the Lord. For the Lord had sworn to them that they would not see the land he had solemnly promised their ancestors to give us,(I) a land flowing with milk and honey.(J) So he raised up their sons in their place, and these were the ones Joshua circumcised. They were still uncircumcised because they had not been circumcised on the way. And after the whole nation had been circumcised, they remained where they were in camp until they were healed.(K)

Then the Lord said to Joshua, “Today I have rolled away the reproach of Egypt from you.” So the place has been called Gilgal[c](L) to this day.

10 On the evening of the fourteenth day of the month,(M) while camped at Gilgal on the plains of Jericho, the Israelites celebrated the Passover.(N) 11 The day after the Passover, that very day, they ate some of the produce of the land:(O) unleavened bread(P) and roasted grain.(Q) 12 The manna stopped the day after[d] they ate this food from the land; there was no longer any manna for the Israelites, but that year they ate the produce of Canaan.(R)

The Fall of Jericho

13 Now when Joshua was near Jericho, he looked up and saw a man(S) standing in front of him with a drawn sword(T) in his hand. Joshua went up to him and asked, “Are you for us or for our enemies?”

14 “Neither,” he replied, “but as commander of the army of the Lord I have now come.” Then Joshua fell facedown(U) to the ground(V) in reverence, and asked him, “What message does my Lord[e] have for his servant?”

15 The commander of the Lord’s army replied, “Take off your sandals, for the place where you are standing is holy.”(W) And Joshua did so.

Footnotes

  1. Joshua 5:1 Another textual tradition we
  2. Joshua 5:3 Gibeath Haaraloth means the hill of foreskins.
  3. Joshua 5:9 Gilgal sounds like the Hebrew for roll.
  4. Joshua 5:12 Or the day
  5. Joshua 5:14 Or lord