Add parallel Print Page Options

ہو سیع کے ذریعے سے خدا وند خدا کا پیغام

یہ خداوند کا وہ پیغام ہے جو بیری کے بیٹے ہوسیع کے پاس آیا تھا۔ یہ پیغام اس وقت آیا تھا جب یہودا ہ میں عُزّیاہ، یو تام، آخز اور حزقیاہ کی حکمرانی تھی۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب اسرائیل کے بادشا ہ یو آس کے بیٹے یربعام کا دو ر تھا۔

ہوسیع کے لئے یہ خداوند کا پہلا پیغام تھا۔خداوند نے ہو سیع سے کہا، “جا، اور اس بے وفا عورت سے شادی کر جو بے وفا ہے اور بے وفائی کی اولاد حاصل کر۔ [a] کیونکہ ملک نے خداوند کو چھوڑ کر بڑی بے وفائی کی ہے۔”

یزرعیل کی پیدا ئش

اس لئے ہوسیع نے دبلا ئم کی بیٹی جُمر سے شادی کر لی۔جمر حاملہ ہو ئی اور اس نے ہوسیع کے لئے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ خداوند نے ہوسیع سے کہا، “اس کا نام یزرعیل [b] رکھو کیونکہ میں عنقریب ہی یا ہو کے گھرانے سے یزرعیل کے خون کا بدلہ لونگا۔ پھر اس کے بعد اسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کر دونگا۔ اس موقع پر یزرعیل کی وا دی میں، میں اسرائیل کی کمان کو تو ڑ دونگا۔”

لو رُحامہ کی پیدا ئش

اس کے بعد جُمر پھر حاملہ ہو ئی اور اس نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔خداوند نے ہو سیع سے کہا، “اس لڑکی کانام لو رُحامہ [c] رکھ کیونکہ میں اب اسرائیل کے گھرانے پر اور زیادہ رحم نہیں کرونگا۔ میں انہیں معاف نہیں کرونگا۔ بلکہ میں یہوداہ کے گھرانے پر رحم کرونگا۔ میں یہودا ہ کے گھرانے کو بچا ؤں گا۔ مگر انکو بچانے کیلئے میں نہ تو کمان اور نہ تلوار اور نہ ہی لڑائی کے گھوڑوں اور سپا ہیوں کا استعمال کرونگا۔ میں خود اپنی قدرت سے انہیں بچا ؤں گا۔”

لو عمّی کی پیدا ئش

جمر کا لو رحامہ کو دودھ پلانا چھُڑانے کے بعد وہ پھر حاملہ ہو گئی۔ اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ اس کے بعد خداوند نے کہا، “اس کا نام لو عمّی [d] رکھ کیوں؟ کیونکہ تم میرے لوگ نہیں ہو اور میں تمہا را خدا نہیں ہوں۔”

خداوند خدا کا وعدہ اسرائیلی کثرت سے ہونگے

10 “ آنے وا لے دنوں میں بنی اسرائیل دریا کی ریت کی مانند بے شمار اور بے قیاس ہونگے۔ اور جہاں ان سے یہ کہا جا تا تھا کہ تم میرے لوگ نہیں ہو وہیں پر وہ زندہ خدا کے فرزند کہلا ئیں گے۔

11 اس کے بعد یہوداہ اور بنی اسرائیل ایک ساتھ پھر اکٹھے کئے جا ئیں گے۔ وہ اپنے لئے ایک حکمراں مقرر کرینگے۔ پھر وہ لوگ اس زمین سے با ہر چلے جا ئیں گے۔ [e] یزرعیل کا دن صحیح معنوں میں عظیم ہو گا۔”

Footnotes

  1. ہوسیع 1:2 جا ․․․ حاصل کر ہو سیع کو خدا وند کی طرف سے حکم ہوا تھا کہ وہ فاحشہ کو شادی کرے۔ اس سے جو بچے پیدا ہونگے ہوسیع کا نہیں ہوگا بلکہ اس کی ماں کی فاحشی پن کی ہوگی۔
  2. ہوسیع 1:4 یزرعیل عبرانی میں اس نام کے معنی “ خدانے بیج بویا۔”
  3. ہوسیع 1:6 لو رُ حامہ اس نام کا عبرانی میں مطلب ہے“ اسے رحم و کرم نہیں ملتی ہے۔”
  4. ہوسیع 1:9 لو عمّی اس نام کا عبرانی میں مطلب ہے“ میرے لوگ نہیں۔”
  5. ہوسیع 1:11 پھر ․․․ جا ئیں گے سر زمین کے حساب سے لوگوں کی آبا دی بہت زیادہ ہو جا ئے گی۔

The word of the Lord that came(A) to Hosea son of Beeri during the reigns of Uzziah,(B) Jotham,(C) Ahaz(D) and Hezekiah,(E) kings of Judah,(F) and during the reign of Jeroboam(G) son of Jehoash[a] king of Israel:(H)

Hosea’s Wife and Children

When the Lord began to speak through Hosea, the Lord said to him, “Go, marry a promiscuous(I) woman and have children with her, for like an adulterous wife this land is guilty of unfaithfulness(J) to the Lord.” So he married Gomer(K) daughter of Diblaim, and she conceived and bore him a son.

Then the Lord said to Hosea, “Call him Jezreel,(L) because I will soon punish the house of Jehu for the massacre at Jezreel, and I will put an end to the kingdom of Israel. In that day I will break Israel’s bow in the Valley of Jezreel.(M)

Gomer(N) conceived again and gave birth to a daughter. Then the Lord said to Hosea, “Call her Lo-Ruhamah (which means “not loved”),(O) for I will no longer show love to Israel,(P) that I should at all forgive them. Yet I will show love to Judah; and I will save them—not by bow,(Q) sword or battle, or by horses and horsemen, but I, the Lord their God,(R) will save them.”

After she had weaned Lo-Ruhamah,(S) Gomer had another son. Then the Lord said, “Call him Lo-Ammi (which means “not my people”), for you are not my people, and I am not your God.[b](T)

10 “Yet the Israelites will be like the sand on the seashore, which cannot be measured or counted.(U) In the place where it was said to them, ‘You are not my people,’ they will be called ‘children of the living God.’(V) 11 The people of Judah and the people of Israel will come together;(W) they will appoint one leader(X) and will come up out of the land,(Y) for great will be the day of Jezreel.[c](Z)

Footnotes

  1. Hosea 1:1 Hebrew Joash, a variant of Jehoash
  2. Hosea 1:9 Or your I am
  3. Hosea 1:11 In Hebrew texts 1:10,11 is numbered 2:1,2.