Add parallel Print Page Options

دریائے یردن کے مشرق کے خاندانی گروہ

32 رُوبن اور جاد کے خاندانی گروہوں کے پاس کافی تعداد میں مویشی تھے۔ ان لوگوں نے یعزیر اور جِلعاد کے قریب کی زمین کو دیکھا۔ انہوں نے سوچا کہ وہ زمین ان کے مویشیوں کے لئے ٹھیک ہے۔ اس لئےرُوبن اور جا د خاندانی گروہ کے لوگ موسیٰ کے پاس آئے۔ انہوں نے موسیٰ کا ہن الیعزر اور لوگوں کے قا ئدین سے بات کی۔ 3-4 انہوں نے کہا ، “آپ کے خادم ہم لوگوں کے پاس کا فی تعداد میں مویشیاں ہیں اور وہ زمین جسے خداوند نے اسرا ئیلی لوگوں کو جنگ میں دی ہے مویشیوں کے لئے ٹھیک ہے۔ اس زمین میں عطا رات ، دیبون، یعزیر ،نِمرہ،حسبون، الیعا لی ، شبام ،نُبو اور بُعون شامل ہے۔ اگر آپ کی خوشی ہوتو ہم لوگ چا ہیں گے کہ یہ ملک ہم لوگوں کو دیا جا ئے۔ ہم لوگوں کو دریائے یردن کی دوسری طرف نہ لے جا یا جا ئے۔”

موسیٰ نے روبن اور جا د کے خاندانی گروہوں سے پو چھا ، “کیا تم لوگ یہاں بسو گے ؟ اور اپنے بھا ئیوں کو یہاں سے جانے اور جنگ کرنے دو گے ؟ تم لوگ بنی اسرا ئیلیوں کو پست ہمت کیوں کرنا چا ہتے ہو؟ تم لوگ انہیں دریا پار کرنے کے لئے سوچنے نہیں دو گے۔ اور جو ملک خداوند نے انہیں دیا ہے اسے نہیں لے نے دو گے۔ تمہا رے آبا ؤاجداد نے میرے ساتھ ایسا ہی کیا۔ قا دِس بر نیع سے میں نے جا سوسوں کو ملک کی چھان بین کرنے کے لئے بھیجا۔ وہ لوگ اِسکال وا دی تک گئے۔ انہوں نے ملک کو دیکھا اور ان لوگوں نے بنی اسرائیلیوں کو اس زمین کے لئے پست ہمت کیا۔ انلوگوں نے بنی اسرا ئیلیوں کو اس ملک میں جا نے کی خوا ہش پوری کرنے نہ دی۔ جسے خداوند نے انکو دے دیا تھا۔ 10 خداوند لوگوں پر بہت غصّہ ہو ئے خداوند نے یہ طئے کیا : 11 ' مصر سے آنے وا لے لوگ اور بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کا کو ئی بھی آدمی اس ملک کو نہیں دیکھ پا ئے گا۔ میں نے ابرا ہیم ، اسحاق اور یعقوب سے یہ وعدہ کیا تھا۔ میں نے یہ ملک ان آدمیوں کودینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے میری مر ضی کو پو ری طرح نہیں مانا۔ اس لئے وہ اس ملک کو نہیں پا ئیں گے۔ 12 صرف قنزی یُفنّہ کا بیٹا کا لب اور نون کا بیٹا یشوع نے خداوند کا صحیح طور پر حکم مانا۔‘

13 “خداوند بنی اسرا ئیلیوں کے خلاف بہت غصّے میں تھے۔ اس لئے خداوند نے لوگوں کو چا لیس سال تک ریگستان میں رو کے رکھا۔ خداوند نے ان کو اس وقت تک وہاں رو کے رکھا جب تک وہ لوگ جنہوں نے خداوند کے خلاف گنا ہ کئے تھے مر نہ گئے۔ 14 اور اب تم لوگ وہی کر رہے ہو جو تمہا رے آبا ؤ اجداد نے کیا۔ اے گنہگارو! کیا تم چا ہتے ہو کہ خداوند بنی اسرا ئیلیوں کے خلا ف اور زیادہ غصّے میں آئے ؟ 15 اگر تم لوگ خداوند کے راستے پر نہ چلو گے تو خدا وند اسرائیل کو اور زیادہ وقت تک ریگستان میں ٹھہرادے گا۔ تب تم ان تمام لوگوں کو تباہ کر دو گے۔

16 لیکن روبن اور جاد کے خاندانی گروہ کے لوگ موسیٰ کے پاس گئے۔ اور انہوں نے کہا ، “یہاں ہم لوگ اپنے بچوں کے لئے شہر اور اپنے جانوروں کے جھُنڈ کے لئے بھیڑ شالہ بنائیں گے۔ 17 تب ہمارے بچے ان دوسرے لوگوں سے محفوظ رہیں گے جواس ملک میں رہتے ہیں۔ لیکن ہم لوگ خوشی سے آگے بڑھکر بنی اسرائیلیوں کی مدد کریں گے ہم لوگ انہیں انکے ملک میں لے جائیں گے۔ 18 ہم لوگ اس وقت تک گھر واپس نہیں جائیں گے۔ جب تک ہر ایک آدمی اسرائیل میں اپنی زمین کا حصّہ نہیں پالیتا۔ 19 ہم لوگ دریائے یردن کے مغرب میں کوئی زمین نہیں لیں گے۔ نہیں! ہم لوگوں کی زمین کا حصّہ دریا ئے یردن کے مشرق ہی میں ہے۔ ”

20 موسیٰ نے ان سے کہا ، “اگر تم لوگ یہ سب کرو گے تو یہ زمین تم لوگوں کی ہوگی۔ لیکن تمہارے سپاہیوں کو خدا وند کے سامنے جنگ میں جانا چاہئے۔ 21 تمہارے سپاہیوں کو دریائے یردن پار کر نا چاہئے اور دشمن کے اس ملک کو چھوڑنے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئے۔ 22 جب ہم سب کو زمین حاصل کرنے میں خدا وند مدد کر چکے تب تم گھر واپس جا سکتے ہو۔ تب خدا وند اور اسرائیل تم کو قصور وار نہیں ٹھہرائیں گے۔ تب خدا وند تم کو یہ ملک لینے دیگا۔ 23 لیکن اگر تم یہ باتیں پوری نہیں کر تے ہو تو تم لوگ خدا وند کے خلاف گناہ کرو گے اور یہ اچھی طرح جان لو کہ تم اپنے گناہ کے لئے سزا پاؤ گے۔ 24 اپنے بچوں کے لئے شہر اور اپنے بھیڑوں کے لئے بھیڑ شالہ بناؤ۔ لیکن اس کے بعد اسے پورا کرو جسے کرنے کا تم نے وعدہ کیا ہے۔ ”

25 تب جاد اور روبن کے خاندانی گروہ کے لوگوں نے موسیٰ سے کہا ، “ہم آپکے خادم ہیں آپ ہمارے آقا ہیں۔ اس لئے ہم لوگ وہی کریں گے جو آپ کہتے ہیں۔ 26 ہماری بیویاں ، بچے اور ہمارے جانور جِلعاد شہر میں رہیں گے۔ 27 لیکن تیرے خادم ہم دریائے یردن کو پار کریں گے۔ لیکن ہم لوگ خدا وند کے سامنے اپنے آقا کے کہنے کے مطابق جنگ میں آگے بڑھیں گے۔ ”

28 موسیٰ نے کاہن الیعزر، نون کے بیٹے یشوع اور اسرائیل کے خاندانی گروہ کے تمام قائدین کو انکے مطابق اجازت دی۔ 29 موسیٰ نے ان سے کہا ، “جاد اور روبن کے ملک دریائے یردن کو پار کریں گے۔ وہ خدا وند کے آگے جنگ میں دھاوا بولیں گے۔ وہ ملک جیتنے میں تمہاری مدد کریں گے اور تم جلعاد کا علاقہ انکے حصہ کے طور پر انہیں دوگے۔ 30 لیکن اگر وہ مسلح سپاہی تمہارے ساتھ نہیں بھیجتے ہیں تو وہ ملک کنعان میں تمہارے ساتھ میراث کو قبول کریں گے۔ ”

31 جاد اور روبن کے لوگوں نے جواب دیا ، “ہم لوگ وہی کرنے کا وعدہ کرتے ہیں جو خدا وند کا حکم ہے۔ 32 ہم لوگ دریائے یردن پار کریں گے اور ملک کنعان پر خدا وند کے سامنے دھاوا بولیں گے۔ اور ہمارے ملک کا حصّہ دریائے یردن کے مشرق کی زمین ہوگی۔ ”

33 اس طرح موسیٰ نے اس ملک کو جاد ، روبن کے خاندانی گروہ کو اور منسّی کے خاندانی گروہ کے آدھے لوگوں کو دیا۔ منسّی یوسف کا بیٹا تھا۔ اس ملک میں اموریوں کا بادشاہ سیحون کی سلطنت اور بسن کے بادشاہ عوج کی سلطنت شامل تھی۔

34 جاد کے لوگوں نے دیبون ، عطارات،عروعیر، 35 عطرات،شوفان،یعزیر، یگبِہا، 36 بیت نمرہ اور بیت ہارن شہروں کو بنایا۔ انہوں نے مضبوط چہار دیواری کے ساتھ شہروں کو بنایا۔ اور اپنے بھیڑوں کے لئے بھیڑ شالہ بھی بنائے۔

37 روبن کے لوگوں نے حسبون،الیعالی، قریتائم، 38 نُبو،بعل مُعون،شبماہ شہر بنائے۔ انہوں نے جن نئے شہروں کو پھر سے بنائے۔ ان کے پرانے ناموں کا ہی استعمال کیا لیکن نُبو اور بعل مُعون کے نئے نام دیئے گئے۔

39 منسی کے خاندانی گروہ کے مکیر کی نسل جلعاد گئی۔ انہوں نے ان اموریوں کو شکست دی جو وہاں رہتے تھے اور اسے فتح کیا۔ 40 اس لئے منّسی کے خاندان گروہ کے مکیر کو موسیٰ نے جلعاد کو دیا اس لئے اس کا خاندان وہاں بس گیا۔ 41 منّسی کی اولاد یائیر نے وہاں کے چھوٹے چھوٹے شہروں کو شکست دی۔ تب اس نے انہیں یائیر کا شہر نام دیا۔ 42 نوبح نے قنات اور اس کے پاس کے چھوٹے شہروں کو شکست دی۔ تب اس نے اس جگہ کانام اپنے نام پر نوبح رکھا۔

The Transjordan Tribes

32 The Reubenites and Gadites, who had very large herds and flocks,(A) saw that the lands of Jazer(B) and Gilead(C) were suitable for livestock.(D) So they came to Moses and Eleazar the priest and to the leaders of the community,(E) and said, “Ataroth,(F) Dibon,(G) Jazer,(H) Nimrah,(I) Heshbon,(J) Elealeh,(K) Sebam,(L) Nebo(M) and Beon(N) the land the Lord subdued(O) before the people of Israel—are suitable for livestock,(P) and your servants have livestock. If we have found favor in your eyes,” they said, “let this land be given to your servants as our possession. Do not make us cross the Jordan.(Q)

Moses said to the Gadites and Reubenites, “Should your fellow Israelites go to war while you sit here? Why do you discourage the Israelites from crossing over into the land the Lord has given them?(R) This is what your fathers did when I sent them from Kadesh Barnea to look over the land.(S) After they went up to the Valley of Eshkol(T) and viewed the land, they discouraged the Israelites from entering the land the Lord had given them. 10 The Lord’s anger was aroused(U) that day and he swore this oath:(V) 11 ‘Because they have not followed me wholeheartedly, not one of those who were twenty years old or more(W) when they came up out of Egypt(X) will see the land I promised on oath(Y) to Abraham, Isaac and Jacob(Z) 12 not one except Caleb son of Jephunneh the Kenizzite and Joshua son of Nun, for they followed the Lord wholeheartedly.’(AA) 13 The Lord’s anger burned against Israel(AB) and he made them wander in the wilderness forty years, until the whole generation of those who had done evil in his sight was gone.(AC)

14 “And here you are, a brood of sinners, standing in the place of your fathers and making the Lord even more angry with Israel.(AD) 15 If you turn away from following him, he will again leave all this people in the wilderness, and you will be the cause of their destruction.(AE)

16 Then they came up to him and said, “We would like to build pens(AF) here for our livestock(AG) and cities for our women and children. 17 But we will arm ourselves for battle[a] and go ahead of the Israelites(AH) until we have brought them to their place.(AI) Meanwhile our women and children will live in fortified cities, for protection from the inhabitants of the land. 18 We will not return to our homes until each of the Israelites has received their inheritance.(AJ) 19 We will not receive any inheritance with them on the other side of the Jordan, because our inheritance(AK) has come to us on the east side of the Jordan.”(AL)

20 Then Moses said to them, “If you will do this—if you will arm yourselves before the Lord for battle(AM) 21 and if all of you who are armed cross over the Jordan before the Lord until he has driven his enemies out before him(AN) 22 then when the land is subdued before the Lord, you may return(AO) and be free from your obligation to the Lord and to Israel. And this land will be your possession(AP) before the Lord.(AQ)

23 “But if you fail to do this, you will be sinning against the Lord; and you may be sure that your sin will find you out.(AR) 24 Build cities for your women and children, and pens for your flocks,(AS) but do what you have promised.(AT)

25 The Gadites and Reubenites said to Moses, “We your servants will do as our lord commands.(AU) 26 Our children and wives, our flocks and herds will remain here in the cities of Gilead.(AV) 27 But your servants, every man who is armed for battle, will cross over to fight(AW) before the Lord, just as our lord says.”

28 Then Moses gave orders about them(AX) to Eleazar the priest and Joshua son of Nun(AY) and to the family heads of the Israelite tribes.(AZ) 29 He said to them, “If the Gadites and Reubenites, every man armed for battle, cross over the Jordan with you before the Lord, then when the land is subdued before you,(BA) you must give them the land of Gilead as their possession.(BB) 30 But if they do not cross over(BC) with you armed, they must accept their possession with you in Canaan.(BD)

31 The Gadites and Reubenites answered, “Your servants will do what the Lord has said.(BE) 32 We will cross over before the Lord into Canaan armed,(BF) but the property we inherit will be on this side of the Jordan.(BG)

33 Then Moses gave to the Gadites,(BH) the Reubenites and the half-tribe of Manasseh(BI) son of Joseph the kingdom of Sihon king of the Amorites(BJ) and the kingdom of Og king of Bashan(BK)—the whole land with its cities and the territory around them.(BL)

34 The Gadites built up Dibon, Ataroth, Aroer,(BM) 35 Atroth Shophan, Jazer,(BN) Jogbehah,(BO) 36 Beth Nimrah(BP) and Beth Haran as fortified cities, and built pens for their flocks.(BQ) 37 And the Reubenites rebuilt Heshbon,(BR) Elealeh(BS) and Kiriathaim,(BT) 38 as well as Nebo(BU) and Baal Meon (these names were changed) and Sibmah.(BV) They gave names to the cities they rebuilt.

39 The descendants of Makir(BW) son of Manasseh went to Gilead,(BX) captured it and drove out the Amorites(BY) who were there. 40 So Moses gave Gilead to the Makirites,(BZ) the descendants of Manasseh, and they settled there. 41 Jair,(CA) a descendant of Manasseh, captured their settlements and called them Havvoth Jair.[b](CB) 42 And Nobah captured Kenath(CC) and its surrounding settlements and called it Nobah(CD) after himself.(CE)

Footnotes

  1. Numbers 32:17 Septuagint; Hebrew will be quick to arm ourselves
  2. Numbers 32:41 Or them the settlements of Jair