Add parallel Print Page Options

خیمہ کے انتظا مات

خداوند نے موسیٰ اور ہا رون سے کہا : “بنی اسرائیلیوں کو خیمٴہ اجتماع کے چاروں طرف اپنے خیمے لگانے چا ہئے۔ ہر گروہ کا اپنا ایک خاص جھنڈا ہو گا اور ہر آدمی کو اپنے گروہ کے جھنڈے کے قریب اپنا خیمہ لگانا چا ہئے۔

“یہوداہ کے خیمہ کا جھنڈا مشرقی جانب ہو گا۔ جدھر سورج نکلتا ہے۔ یہودا ہ کے لو گ وہاں خیمہ لگا ئیں گے۔ یہوداہ کے لوگوں کے قائد عمّینداب کا بیٹا نحسون ہے۔ وہ گروہ ۶۰۰,۷۴ آدمیوں پر مشتمل تھے۔

اشکا ر کا خاندانی گروہ یہوداہ کے لوگوں کے ٹھیک بعد میں ہو گا۔ اشکار کے لوگوں کا قائد سوار کا بیٹا نتنی ایل ہے۔ اُس گروہ میں ۴۰۰,۵۴ مرد تھے۔

“زبولون کا خاندانی گروہ اشکار کے خاندانی گروہ کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا۔زبولون کے لوگوں کا قا ئد حیلون کا بیٹا الیاب ہے۔ اُس گروہ میں ۴۰۰, ۵۷ مرد تھے۔

“یہوداہ کی چھا ؤ نی میں۴۰۰ ,۱۸۶ مرد تھے۔ ان لوگوں کی ترتیب ان کے خاندانی گروہ کے مطا بق ہو ئی تھی۔ جب وہ لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو یہوداہ کا گروہ سب سے آگے بڑھے گا۔

10 روبن کا جھنڈا مقدس خیمہ کے جنوب میں ہو گا۔ ہر ایک گروہ اپنے جھنڈے کے پاس اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ روبن کے لوگوں کا قا ئد شدّ یُور کا بیٹا الیصور ہے۔ 11 اُس گروہ میں ۵۰۰'۴۶ مرد تھے۔

12 “شمعون کا خاندانی گروہ رُوبن کے خاندانی گروہ کے ٹھیک بعد اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ شمعون کے لوگوں کا قا ئد صُوری شدّی کا بیٹا سلوی ایل ہے۔ 13 اُس گروہ میں ۳۰۰'۵۹ مرد تھے

14 “جاد کا خاندانی گروہ بھی شمعون کے لوگوں کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ جا د کے لوگوں کا قائد دعوایل کا بیٹا اِلیاسف ہے۔ 15 اُس گروہ میں ۶۵۰ ,۴۵ آدمی تھے۔

16 “روبن کی چھا ؤ نی میں تمام گروہوں کے ۴۵۰, ۱۵۱ آدمی تھے۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو سفر کر نے وا لے وہ دوسرے گروہ ہونگے۔

17 “جب خیمٴہ اجتماع آگے بڑھا یا جا ئے تو لا وی دوسرے چھا ؤنیوں کے بیچ میں اپنی چھا ؤ نی لگا ئے۔ وہ اسی ترتیب سے سفر کرے جس ترتیب سے وہ اپنے خیموں کو لگا تے ہیں۔ ہر آدمی اپنے خاندان کے جھنڈے کے ساتھ ہوگا۔

18 “افرائیم کا جھنڈا مغرب کی طرف رہے گا۔ افرائیم کے خاندانی گروہ وہاں خیمہ لگا ئیں گے۔ افرا ئیم کے لوگوں کا قا ئد عمّیہود کا بیٹا الیسمع ہے۔ 19 اُس گروہ میں ۵۰۰ ,۴۰ مرد تھے۔

20 “منسی کا خاندانی گروہ افرائیم کے خاندان کے بالکل بعد اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ منسّی کے لوگوں کا قا ئد فدا ہصور کا بیٹا جملی ایل ہے۔ 21 اُس گروہ میں ۲۰۰ , ۳۲ مرد تھے۔

22 بنیمین کا خاندانی گروہ بھی افرائیم کے خاندان کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا۔بنیمین کے لوگوں کا قا ئد جد عونی کا بیٹا اِبدان ہے۔ 23 اُ س گروہ میں ۴۰۰, ۳۵ مرد تھے۔

24 “افرائیم کی چھا ؤ نی میں۱۰۰ ,۱۰۸ مرد تھے۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو یہ تیسرا گروہ ہو گا۔

25 “دان کے خیمہ کا جھنڈا شُمال کی طرف ہو گا۔ دان کے خاندان کا گروہ وہاں خیمہ لگا ئے گا۔ دان کے لوگوں کا قا ئد عمّیشدّی کا بیٹا اخیعزر ہے۔ 26 اس گروہ میں ۷۰۰ , ۶۲ مرد تھے۔

27 “آشر کا خاندانی گروہ دان کے خاندانی گروہ کے بعد اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ آشر کے لوگوں کا قا ئد عکران کا بیٹا فجعی ایل ہے۔ 28 اُس گروہ میں ۵۰۰,۴۱ مرد تھے۔

29 “نفتالی کا خاندانی گروہ بھی آشر کے خاندانی گروہ کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ نفتالی کے لوگوں کا قائد عینان کا بیٹا اخیرع ہے۔ 30 اُس گروہ میں ۴۰۰, ۵۳ مرد تھے۔

31 “دان کی چھا ؤ نی میں ۶۰۰, ۵۱ مرد تھے۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو یہ آخری گروہ ہو گا۔ یہ اپنے جھنڈے کے ساتھ چلے گا۔”

32 یہ سب بنی اسرائیل تھے جو اپنے خاندان کے مطا بق گِنے گئے تھے۔ تمام چھا ؤ نی میں تما م خاندانی گروہوں کے تمام آدمیوں کی انکے درجہ کے مطا بق فہرست تھی۔ فہرست بنا ئی گئی تما م آدمیوں کی تعداد ۵۵۰'۶۰۳ تھی۔ 33 موسیٰ نے اسرائیل کے دوسرے لوگوں میں لا وی نسل کے لوگوں کو نہیں گِنا یہ خداوند کا حکم تھا۔

34 خداوند نے موسیٰ کو جو کچھ کرنے کے لئے کہا تھا ان سب کی تعمیل بنی اسرائیلیوں نے کی۔ ہر ایک گروہ نے اپنے جھنڈے کے نیچے اپنے خیمے لگا ئے اور ہر ایک آدمی اپنے خاندان اور اپنے خاندانی گروہ کے مطا بق ترتیب سے سفر کئے۔

The Arrangement of the Tribal Camps

The Lord said to Moses and Aaron: “The Israelites are to camp around the tent of meeting some distance from it, each of them under their standard(A) and holding the banners of their family.”

On the east, toward the sunrise, the divisions of the camp of Judah are to encamp under their standard. The leader of the people of Judah is Nahshon son of Amminadab.(B) His division numbers 74,600.

The tribe of Issachar(C) will camp next to them. The leader of the people of Issachar is Nethanel son of Zuar.(D) His division numbers 54,400.

The tribe of Zebulun will be next. The leader of the people of Zebulun is Eliab son of Helon.(E) His division numbers 57,400.

All the men assigned to the camp of Judah, according to their divisions, number 186,400. They will set out first.(F)

10 On the south(G) will be the divisions of the camp of Reuben under their standard. The leader of the people of Reuben is Elizur son of Shedeur.(H) 11 His division numbers 46,500.

12 The tribe of Simeon(I) will camp next to them. The leader of the people of Simeon is Shelumiel son of Zurishaddai.(J) 13 His division numbers 59,300.

14 The tribe of Gad(K) will be next. The leader of the people of Gad is Eliasaph son of Deuel.[a](L) 15 His division numbers 45,650.

16 All the men assigned to the camp of Reuben,(M) according to their divisions, number 151,450. They will set out second.

17 Then the tent of meeting and the camp of the Levites(N) will set out in the middle of the camps. They will set out in the same order as they encamp, each in their own place under their standard.

18 On the west(O) will be the divisions of the camp of Ephraim(P) under their standard. The leader of the people of Ephraim is Elishama son of Ammihud.(Q) 19 His division numbers 40,500.

20 The tribe of Manasseh(R) will be next to them. The leader of the people of Manasseh is Gamaliel son of Pedahzur.(S) 21 His division numbers 32,200.

22 The tribe of Benjamin(T) will be next. The leader of the people of Benjamin is Abidan son of Gideoni.(U) 23 His division numbers 35,400.

24 All the men assigned to the camp of Ephraim,(V) according to their divisions, number 108,100. They will set out third.(W)

25 On the north(X) will be the divisions of the camp of Dan under their standard.(Y) The leader of the people of Dan is Ahiezer son of Ammishaddai.(Z) 26 His division numbers 62,700.

27 The tribe of Asher will camp next to them. The leader of the people of Asher is Pagiel son of Okran.(AA) 28 His division numbers 41,500.

29 The tribe of Naphtali(AB) will be next. The leader of the people of Naphtali is Ahira son of Enan.(AC) 30 His division numbers 53,400.

31 All the men assigned to the camp of Dan number 157,600. They will set out last,(AD) under their standards.

32 These are the Israelites, counted according to their families.(AE) All the men in the camps, by their divisions, number 603,550.(AF) 33 The Levites, however, were not counted(AG) along with the other Israelites, as the Lord commanded Moses.

34 So the Israelites did everything the Lord commanded Moses; that is the way they encamped under their standards, and that is the way they set out, each of them with their clan and family.

Footnotes

  1. Numbers 2:14 Many manuscripts of the Masoretic Text, Samaritan Pentateuch and Vulgate (see also 1:14); most manuscripts of the Masoretic Text Reuel