Add parallel Print Page Options

کنعان کی طرف جا سوسوں کی روانگی

13 خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “کچھ آدمیوں کو ملک کنعان کی چھان بین کے لئے بھیجو۔ یہی وہ ملک ہے جسے میں بنی اسرا ئیلیوں کو دوں گا۔ ہر بارہ قبیلہ سے ایک قائد کو بھیجو۔”

اس لئے موسیٰ نے خدا وند کا حکم مانا۔ اس نے فاران کے ریگستان سے قائدین کو بھیجا۔ اُن کے نام یہ ہیں:

زکور کا بیٹا سمّو ع روبن کے خاندانی گروہ سے۔

حو ری کا بیٹا سافط شمعون کے خاندانی گروہ سے۔

یفُنہ کا بیٹا کا لِب یہوداہ کے خاندانی گروہ سے۔

یُوسف کا بیٹا اِجال۔ اِشکا ر کے خاندانی گروہ سے۔

نون کا بیٹا ہو سیع افرا ئیم کے خاندانی گروہ سے۔

رفو کا بیٹا فلتی۔ بنیمین کے خاندانی گروہ سے۔

10 سوُری کا بیٹا جدّی ایل۔ زُ بولون کے خاندانی گروہ سے۔

11 سوُسی کا بیٹا جدّی۔ یو سف کے خاندانی گروہ سے ، جو کہ منّسی کے خاندانی گروہ سے۔

12 جملی کا بیٹا عمّی ایل دان کے خاندانی گروہ سے۔

13 میکا ئیل کا بیٹا ستُور آشِر کے خاندانی گروہ سے۔

14 وفسی کا بیٹا نخبی نفتالی کے خاندانی گروہ سے۔

15 ما کی کا بیٹا جیو ایل جاد کے خاندانی گروہ سے۔

16 یہ ان آدمیوں کے نام ہیں جنہیں موسیٰ نے ملک کو دیکھنے اور جانچ کرنے کے لئے بھیجا۔ موسیٰ نے نون کے بیٹے یشوع کا نا م ہو سیعاہ رکھا۔

17 موسیٰ جب انہیں کنعان کی چھان بین کے لئے بھیج رہے تھے۔ تب انہوں نے کہا ، “ نیگیو کی وادی سے ہو کر پہا ڑی ملک میں جا ؤ۔ 18 یہ دیکھو کہ ملک کیسا دکھا ئی دیتا ہے۔ اور اُن لوگوں کی تفصیلات حاصل کرو جو وہا ں رہتے ہیں۔ وہ طاقتور ہیں یا کمزور ہیں ؟” وہ تھو ڑے ہیں یا زیادہ تعداد میں ہیں؟” 19 اُس ملک کے بارے میں دریافت کرو جس میں وہ رہتے ہیں کیا وہ اچھا ملک ہے یا بُرا ، کس طرح کے شہروں میں وہ رہتے ہیں ؟ کیا وہ شہر فصیلدار ہیں ؟ یا وہ غیر محفوظ گا ؤں میں رہتے ہیں۔ 20 اور ملک کے دوسری باتوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کرو۔ کیا زمین کسی چیز کے اُگانے کے لئے ٹھیک ہے ، کیا اُس زمین پر درخت ہیں ؟ بلکہ اس ملک سے کچھ پھل بھی لے آؤ۔” ابھی یہ انگور کی فصل کے پہلے کٹا ئی کا موسم ہے۔

21 تب انہوں نے ملک کی چھان بین کی۔ وہ صین ریگستان سے رحوب تک گئے جو کہ حمات کے داخلے کے نزدیک ہے۔ 22 وہ نیگیو سے ہو کر اس وقت تک سفر کرتے رہے جب تک وہ حبرون شہر تک نہ پہو نچے۔ حبرون مصر میں ضعن شہر کے بسنے کے سات سال پہلے بنا تھا۔ اخیمان ، سیِسی اور تلمی جماعت کے لوگ وہاں رہتے تھے۔ یہ لو گ عناق [a] کی نسل کے تھے۔ 23 تب وہ اسکال کی وادی میں گئے۔ وہاں انہوں نے انگور کے باغ سے ایک شاخ تو ڑ لی۔ اُس شاخ پر انگور کا گچھا تھا۔ ان میں سے دو آدمی انگور کے گچّھے کو لا ٹھی کے بیچ لٹکا کر لے گئے۔ اس کے ساتھ کچھ انار اور انجیر بھی لا ئے۔ 24 اُس جگہ کا نام اسکال [b] کی وادی تھا۔ کیوں کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں بنی اسرائیلیوں نے انگور کے کچھ گچّھے کا ٹے تھے۔

25 اُن آدمیوں نے اس ملک کی چھان بین چالیس دن تک کی تب وہ خیمہ کو واپس آئے۔ 26 وہ لوگ موسیٰ ہا رون اور دوسرے بنی اسرائیلیوں کے پا س قادِس گئے یہ فارا ن کے ریگستان میں تھا۔ تب انہوں نے موسیٰ ، ہا رون اور سبھی لوگوں کو جو کچھ وہ دیکھا تھا سب کچھ سُنایا۔ اور انہوں نے اس ملک کے پھلوں کو دکھایا۔ 27 اُن لوگوں نے موسیٰ سے یہ کہا ، “ہم لوگ اس ملک میں گئے جہاں آپ نے ہمیں بھیجا تھا ، “ وہ ملک بے حد اچھا ہے یہاں دودھ اور شہد کی ندیاں بہہ رہی ہیں اور یہ اس ملک کا پھل ہے۔ 28 لیکن وہاں جو لوگ رہتے ہیں وہ بہت طا قتور اور مضبوط ہیں۔ ان کے شہر مضبوطی کے ساتھ محفوظ ہیں۔ اور ہم لوگ وہاں عناق کی کچھ نسلوں کے ساتھ بھی ملے۔ 29 عما لیقی لوگ نیگیو کی وادی میں رہتے ہیں حتی ، یبوسی اور اموری لوگ اس پہاڑ ی ملک میں رہتے ہیں۔ اور کنعانی لوگ سمندر کے کنا رے اور دریا ئے یردن کے کنا رے رہتے ہیں۔”

30 تب کالب نے موسیٰ کے قریبی لوگوں کو خاموش ہو نے کو کہا۔ کا لب نے کہا ، “ہم لوگوں کو اس ملک میں جانا چا ہئے۔ اور اسے اپنے قبضہ میں لینا چا ہئے اور ہم لوگ اسے آسانی سے فتح کر سکتے ہیں۔”

31 لیکن جو آدمی اس کے ساتھ گیا تھا وہ بولا ، “ہم لوگ ان لوگوں کے خلاف لڑ نہیں سکتے وہ ہم لوگوں کے مقابلہ میں زیادہ طاقتور ہیں۔” 32 انلوگوں نے اسرا ئیلیوں کو اس ملک کے بارے میں جسے وہ دیکھنے گئے تھے بُری خبر دی۔ ان لوگوں نے کہا ، “وہ ملک جہاں ہم لوگ گئے اور چھان بین کئے ایک ایسا ملک ہے جو اپنے باشندوں کو برباد کر دیتا ہے۔ اس ملک کے لوگ قد و قامت میں بڑے بڑے ہیں۔ 33 ہم لوگوں نے عناق کی نسلوں کو دیکھا جو کہ نفیلیم سے تھے۔ ان لوگوں کے آگے ہم لوگ اپنے آپ کو ٹڈا محسوس کئے۔ انکی نگاہ میں ہم لوگ بہت کمتر تھے۔”

Footnotes

  1. گنتی 13:22 عناق ایک نسل جس کے لوگ کافی لمبے ہوتے تھے۔
  2. گنتی 13:24 اِسکال یہ عبرانی لفظ کی مانند ہے جس کے معنیٰ انگور کا گچھا ہے۔

Exploring Canaan

13 The Lord said to Moses, “Send some men to explore(A) the land of Canaan,(B) which I am giving to the Israelites.(C) From each ancestral tribe(D) send one of its leaders.”

So at the Lord’s command Moses sent them out from the Desert of Paran. All of them were leaders of the Israelites.(E) These are their names:

from the tribe of Reuben, Shammua son of Zakkur;

from the tribe of Simeon, Shaphat son of Hori;

from the tribe of Judah, Caleb son of Jephunneh;(F)

from the tribe of Issachar, Igal son of Joseph;

from the tribe of Ephraim, Hoshea son of Nun;(G)

from the tribe of Benjamin, Palti son of Raphu;

10 from the tribe of Zebulun, Gaddiel son of Sodi;

11 from the tribe of Manasseh (a tribe of Joseph), Gaddi son of Susi;

12 from the tribe of Dan, Ammiel son of Gemalli;

13 from the tribe of Asher, Sethur son of Michael;

14 from the tribe of Naphtali, Nahbi son of Vophsi;

15 from the tribe of Gad, Geuel son of Maki.

16 These are the names of the men Moses sent to explore(H) the land. (Moses gave Hoshea son of Nun(I) the name Joshua.)(J)

17 When Moses sent them to explore Canaan,(K) he said, “Go up through the Negev(L) and on into the hill country.(M) 18 See what the land is like and whether the people who live there are strong or weak, few or many. 19 What kind of land do they live in? Is it good or bad? What kind of towns do they live in? Are they unwalled or fortified? 20 How is the soil? Is it fertile or poor? Are there trees in it or not? Do your best to bring back some of the fruit of the land.(N)” (It was the season for the first ripe grapes.)(O)

21 So they went up and explored the land from the Desert of Zin(P) as far as Rehob,(Q) toward Lebo Hamath.(R) 22 They went up through the Negev and came to Hebron,(S) where Ahiman, Sheshai and Talmai,(T) the descendants of Anak,(U) lived. (Hebron had been built seven years before Zoan in Egypt.)(V) 23 When they reached the Valley of Eshkol,[a](W) they cut off a branch bearing a single cluster of grapes. Two of them carried it on a pole between them, along with some pomegranates(X) and figs.(Y) 24 That place was called the Valley of Eshkol because of the cluster of grapes the Israelites cut off there. 25 At the end of forty days(Z) they returned from exploring the land.(AA)

Report on the Exploration

26 They came back to Moses and Aaron and the whole Israelite community at Kadesh(AB) in the Desert of Paran.(AC) There they reported to them(AD) and to the whole assembly and showed them the fruit of the land.(AE) 27 They gave Moses this account: “We went into the land to which you sent us, and it does flow with milk and honey!(AF) Here is its fruit.(AG) 28 But the people who live there are powerful, and the cities are fortified and very large.(AH) We even saw descendants of Anak(AI) there.(AJ) 29 The Amalekites(AK) live in the Negev; the Hittites,(AL) Jebusites(AM) and Amorites(AN) live in the hill country;(AO) and the Canaanites(AP) live near the sea and along the Jordan.(AQ)

30 Then Caleb(AR) silenced the people before Moses and said, “We should go up and take possession of the land, for we can certainly do it.”

31 But the men who had gone up with him said, “We can’t attack those people; they are stronger than we are.”(AS) 32 And they spread among the Israelites a bad report(AT) about the land they had explored. They said, “The land we explored devours(AU) those living in it. All the people we saw there are of great size.(AV) 33 We saw the Nephilim(AW) there (the descendants of Anak(AX) come from the Nephilim). We seemed like grasshoppers(AY) in our own eyes, and we looked the same to them.”

Footnotes

  1. Numbers 13:23 Eshkol means cluster; also in verse 24.