Add parallel Print Page Options

نئے لوگوں کی یروشلم میں آمد

11 اب بنی اسرائیلی کے قائدین یروشلم میں بس گئے۔اسرائیل کے باقی لوگوں نے یہ طئے کرنے کے لئے قرعہ ڈا لا کہ وہ دسواں آدمی کون ہو گا جو یروشلم کے مقدس شہر میں رہے گا۔اور ان لوگو ں میں دوسرے نو ( ۹ ) لوگ اپنے اپنے شہروں میں رہیں گے۔ اور ان لوگو ں نے ان سارے آدمیو ں کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے یروشلم میں رہنے کی خواہش پیش کی۔

یہاں دوسرے صوبوں کے قائدین تھے جو یروشلم میں بس گئے تھے لیکن یہودا ہ کے شہرو ں میں ،ان لوگوں میں سے سبھی نے اپنے اپنے قصبو ں میں اپنے مال و دولت پر گذر بسر کئے۔ اسرائیل کے رہنے وا لے تھے : کا ہن ، لاوی ،خدا کے گھر کے ملازم، اور سلیمان کے ملازموں کی نسلیں۔ اور یہودا ہ اور بنیمین کے خاندانوں کے کچھ لوگ یروشلم میں رہے۔

وہ سب تھے:

عزیّاہ کا بیٹا عنایاہ ( عزیّاہ زکریاہ کا بیٹا تھا ، جو کہ امریاہ کا بیٹا تھا اور جو کہ سفطیاہ کا بیٹا تھا، جو کہ مہلل ایل کا بیٹا تھا ، جو کہ فارس کی نسل سے تھا۔) اور معسیاہ بازُوک کا بیٹا (بازُوک کل حو زہ کا بیٹا تھا جو کہ حزایاہ کا بیٹا تھا جو کہ عدایاہ کا بیٹا تھا ، جو کہ یُو یریب کا بیٹا تھا ، جو کہ زکریاہ کا بیٹا تھا جو سیلونی کی نسل سے تھا۔) فارص کی نسل جو کہ یروشلم میں رہ رہی تھی ان کی تعداد ۴۶۸ تھی۔ وہ سب بہادر آدمی تھے۔

اور یہ سب بنیمین کے خاندان :

مسّلام کا بیٹا سّلو ( مُسّلام یو ئید کا بیٹا تھا جو کہ فِدایاہ کا بیٹا تھا جو کہ قولایاہ کا بیٹا تھا جو کہ معسیاہ کا بیٹا تھا۔ اور معسیاہ ایتی ایل کا بیٹا تھا ، جو کہ یسعیاہ کا بیٹا تھا۔) جو لوگ یسعیاہ کے ساتھ چلے وہ جبّی اور سلّی تھے سب ملا کر وہ ۹۲۸ آدمی تھے۔ اور یو ئیل زکری کا بیٹا اُن کا عہدیدار تھا اور ہسّنوہ کا بیٹا یہودا ہ شہر یروشلم کا دوسرا حاکم تھا۔

10 کاہن لوگ جو يروشلم چلے گئےتھے:

یُویریب کا بیٹا ید عیاہ ، یاکین ، 11 اور خلقیاہ کا بیٹا شِرایاہ( خلقاہ مُسّلام کا بیٹا تھا جو کہ صدوق کا بیٹا تھا اور وہ مرایوت کا بیٹا تھا اور وہ اخیطوب کا بیٹا تھا جو خدا کے گھر کا نگراں کا ر تھا۔) 12 اور وہاں انکے بھا ئیوں کے ۸۲۲ آدمی تھے جو خدا کے گھر کے لئے کام کر رہے تھے اور یروحام کا بیٹا عدایاہ ( یروحام فِلکیاہ کا بیٹا تھا جو کہ امضی کا بیٹا تھا ، جو کہ زکریاہ کا بیٹا تھا۔ جو کہ فشحُور کا بیٹا تھا ، جو کہ ملکیاہ کا بیٹا تھا ) ، 13 اور۲۴۲ آدمی ملکیاکے بھا ئی تھے( یہ آدمی ان کے خاندان کے قائدین تھے۔)امشی عزرایل کا بیٹا تھا۔ (عزرایل اخسنی کا بیٹا جو مسیلموت کا بیٹا ، اور وہ اِمّیر کا بیٹا تھا )، 14 اور اِمّیر کے ۱۲۸ ساتھی تھے۔ وہ سب آدمی بہادر تھے انکا افسر زبدی ایل ہجدولیم کا بیٹا تھا۔

15 لا وی لوگ جو يروشلم چلے گئے تھے :

حُسوب کا بیٹا سمعیاہ تھا۔ ( حُسوب عزریقاب کا بیٹا تھا ،عزریقاب حسبیاہ کا بیٹا تھا اور وہ بُنّی کا بیٹا تھا۔) 16 سبّتی اور یُو زباد ( یہ دو آدمی لا ویوں کے قائدین تھے ) یہ لوگ خدا کے گھر کے با ہر کے نگراں کار تھے۔ 17 متنیاہ ( متنیاہ میکاہ کا بیٹا تھا جو کہ زبدی کا بیٹا تھا جو کہ آسف کا بیٹا تھا۔آسف گلوکاروں کی جماعت کا ہدایت کار تھا۔آسف حمد کے ترانے اور عبادت کے گانے میں لوگوں کی رہنما ئی کر تا تھا۔ بقبُو قیاہ ( بقبُوقیاہ اس کے بھا ئیوں پر دوسرا نگراں کا رتھا۔) اور سمّوع کا بیٹا عبدا تھا ( سمّوع جلال کا بیٹا تھا جو یدوتون کا بیٹا تھا۔) 18 اس طرح یروشلم کے شہر میں ۲۴۸ لا وی تھے۔

19 دربان لوگ جو کہ يروشلم چلے گئے تھے:

عقُوب، طلُمون اور ان کے ۱۷۲ بھا ئی تھے جو شہر کے پھا ٹک کی نگرانی کر تے تھے۔

20 اور کا ہن و لا وی اسرائیل کے باقی لوگوں کے ساتھ اسرائیل کے شہروں میں رہے۔ان میں سے ہر ایک اپنے باپ داداؤں کی زمین میں رہے۔ 21 خدا کے گھر میں خدمت کرنے وا لے لوگ عوفل ،ضیحا اور جِسفا میں رہے وہ خدا کے گھر کے ملازموں کے نگراں کا ر تھے۔

22 یروشلم میں لا وی لوگوں پر جو افسر تھا وہ عُزّی تھا۔عُزّی بانی کا بیٹا تھا۔( بانی حسبیاہ کا بیٹا تھا اور وہ متنیاہ کا بیٹا تھا اور متنیاہ میکاہ کا بیٹا تھا ) گلو کار جو آسف کی نسلیں تھیں خدا کے ہیکل کے خدمت کے کام کا نگراں کا ر تھا۔ 23 گلوکاروں سے متعلق بادشا ہ کا حکم تھا اور گلوکاروں کے لئے ہر روز کی ضرورت کے مطابق کام مقّرر تھا۔ 24 وہ آدمی جو بادشا ہ کے لوگوں کو متعلقہ معاملات میں مشورہ دیا کرتا تھا وہ تھا فتیحاہ ( فتیحاہ مشیزبیل کا بیٹا تھا جو زارح کی نسلوں سے تھے زارح یہودا ہ کا بیٹا تھا۔)

25 یہودا ہ کے لوگ ان قصبوں میں رہتے تھے : قریت اربع اور اس کے اطراف کے چھوٹے قصبات ، دیبون اور اس کے اطراف کے قصبات میں یقبضی ایل اور اس کے اطراف کے قصبات میں ، 26 یشوع میں ، مولادہ میں ، بیت فلط میں ، 27 حصر سوحال میں ، بیر سبع میں اور اس کے اطراف میں قصبات میں ، 28 اور صقلاج میں ، مقُوناہ میں اور اس کے اطراف کے قصبات میں ، 29 عین میں رِمّون میں ، صار عیاہ میں اور یار موت میں ، 30 اور زانواح میں اور عدُلاّم اور اسکے اطراف چھوٹے قصبات میں ، لکیس اور اس کے اطراف کھیتوں میں،عزیقہ اور اس کے اطراف چھوٹے قصبات میں۔ اور وہ لوگ بیر سبع سے لے کر ہنوم کی وادی تک خیمہ زن ہو ئے۔بنیمین کے خاندان جو کہ جبع کے تھے :

31 مِکماس، عیّاہ ، بیت ایل اور اس کے اطراف چھو ٹے قصبات میں ، 32 عنتوت میں نُوب اور عنینیاہ میں ، 33 حا صُور میں رامہ اور جِتّیم میں ، 34 حا دید میں ضبو عیم میں اور نبلّاط میں ، 35 لُود اور اُونو میں اور کاریگروں کی وادی میں رہے۔ 36 اور لاوی ، یہودا ہ کے فریقین بنیمین کی زمین میں چلے گئے۔