Add parallel Print Page Options

گناہوں میں ملوث مت رہو اور معاف کر نے کے لئے تیار رہو

17 یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا، “لوگوں کو گنا ہوں میں ملوث کر نے کے بہت سے واقعات تو پیش آئیں گے لیکن افسوس کون ان چیزوں کا سبب ہو گا۔ وہ شخص کہ جوان کمزوروں کو گناہوں کی راہوں پر لے جاتا ہے وہ اپنے گلے میں ایک بڑے پتھر کو باندھ لے اور سمندر میں ڈوب جا ئے۔ اس لئے ہوشیار رہو!

اگر تیرا بھا ئی گناہ کا کام کرے اس کو ڈانٹ دو اگر اتفاق سے اپنے گناہوں پر نادم ہو تو اسے معاف کر۔ اور کہا کہ اگر تیرا بھائی تیرے ساتھ دن میں سات بار بھی غلطی کرے اور تجھ سے ہر مرتبہ آ کے کہے کہ معاف کر توتجھے اسے معاف کر نا چا ہئے۔”

تمہارا ایمان کتنا بڑا ہے ؟

رسولوں نے خداوند سے کہا ، “ہمارے ایمان میں اضافہ کر۔”

خداوند نے ان سے کہا ، “اگر تمہارا ایمان رائی کے دانے کے برا بر بھی ہو تا تو تم شہتو ت کے درخت سے کہتے کہ یہاں سے اکھڑ کر جا اور سمندر میں گر جا تو بھی تمہارا فرمانبر دار ہو تا۔”

اچھے خادم بنو

“یہ سمجھو کہ تمہا رے پاس کھیت میں کام کر نے کے لئے ایک نوکر ہے کہ جو زمین میں ہل جو تتا ہے یا بکریوں کو چراتاہے وہ نو کر کھیت میں کام ختم کر کے جب گھر لوٹتا ہے تو اس سے تو کیا کہے گا ؟اندر آؤ! اور کھا نے کے لئے بیٹھ جا ؟۔ کبھی نہیں! تو اس سے کہے گا کہ میرے لئے شام کا کھانا پکا اور صاف ستھرے کپڑے پہن کر آؤ اور میرے لئے کھا نا چن دے اور میرے کھا نے پینے کے بعد تو بھی کھا نا کھا لے۔ وہ نو کر جس نے اپنی خدمت انجام دی ہے اس کے لئے تجھے اس کا کوئی خصوصی شکریہ ادا کر نے کی کو ئی ضرورت نہیں کیوں کہ نو کر ہو تا ہی ہے تا کہ وہ اپنے مالک کے حکم کی تعمیل کرے۔ 10 بس یہی حکم تم پر بھی لا گو ہو تا ہے کہ تمہا رے سپرد کئے گئے کا موں کو تم پورا کرو اور کہو کہ ہم تو صرف نو کر ہیں اور ہما رے فرض کو ہم نے انجام دیا ہے۔”

شکر گذار بنو

11 یسوع یروشلم سے سفر کرتے ہوئے گلیل سے سامریہ کو چلے گئے۔ 12 وہاں وہ ایک گاؤں میں پہنچے۔ وہاں پر دس آدمی اس سے ملے اور وہ یسوع کے قریب نہ آئے کیوں کہ وہ سب کوڑھی تھے۔ 13 “وہ یسوع کو بلند آواز سے پکا ر نے لگے اور کہنے لگے کہ “خداوند مہر بانی کر کے ہماری مدد فرما۔”

14 یسوع نے ان کو دیکھا اور کہا، “جاؤ اور تم اپنے کاہنوں کو دکھا ؤ۔”جب وہ دس آدمی کا ہنوں کے پاس جا رہے تھے تب ان کو شفاء ہوئی۔ 15 پھر ان میں سے ایک یہ دیکھ کر کہ میں شفاء پاگیا یسوع کے پاس لوٹ کر آیا اور بُلند آواز میں خدا کی تعریف کی۔ 16 وہ یسوع کے قدموں میں جھک گیا اور اس کا شکریہ ادا کیا۔ 17 یسوع نے پوچھا ،” دس آدمیوں کو شفاء ہو ئی! دوسرے نو کہاں ہیں؟۔ 18 پھر پوچھا خدا کا شکر ادا کر نے کے لئے اس سامری کے علا وہ کو ئی دوسرا نہیں آیا؟۔” 19 تب یسوع نے اس سے کہا “اٹھ اور اب تو گھر چلا جا! اور کہا کہ چونکہ تو نے ایمان لا یاجسکی وجہ سے تجھے شفاء ہوئی۔”

خدا کی بادشاہت تمہا رے اندر ہے

20 فریسیوں میں سے بعض نے یسوع سے پوچھا ، “خدا کی بادشاہت کب آئے گی؟” یسوع نے جواب دیا، “خدا کی بادشاہت تو آئے گی لیکن وہ اس طرح آئے گی تمہا ری آنکھوں کو نظر نہ آئیگی۔ 21 لوگ یہ نہیں کہیں گے کہ دیکھو! خدا کی باد شاہت یہاں ہے! وہ تو وہاں ہے! خدا کی باد شاہت تمہا رے ہی اندر ہے۔”

22 تب یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا، “تمہا رے لئے وہ دن آئے گا کہ جب ابن آدم کے دنوں میں سے ایک دن کے دیکھنے کی خواہش کرو گے لیکن تم اس کو دیکھ نہ سکو گے۔ 23 لوگ تم سے کہیں گے کہ دیکھو وہ وہاں ہے یا دیکھو وہ یہاں ہے! تم جہاں پر رہو وہیں رہو انکے پیچھے جا تے ہوئے اسے مت ڈھونڈو۔

یسوع کی دوبارہ آمد پر دنیا کی حالت

24 “جب ابن آدم دوبارہ آئینگے تو تمہیں معلوم ہو گا۔آسمان کے ا یک طرف سے دوسری طرف بجلی چمکنے کی طرح وہ آئے گا۔ 25 لیکن اس سے پہلے ابن آدم کئی تکالیف برداشت کریں گے اور اس دور کے لوگوں کی طرف سے رد کر دیاجا ئے گا۔

26 ابن آدم لوٹ کر آنے کے دنوں میں اس دنیا کی حالت ایسی ہی ہوگی جیسے کہ نوح کے زمانے میں تھی۔ 27 نوح کے زمانے میں لوگ کھا تے پیتے اور شادیاں رچا تے رہے۔نوح کی کشتی میں داخل ہو نے کے دن میں بھی وہ ویسا ہی کیا کرتے تھے تب سیلاب آیا اور تمام لوگوں کو ہلا ک کر دیا ہے۔

28 لوط کے زما نے میں بھی خدا نے جب سدوم کو ہلا ک کیا تو حا لا ت بس اسی طرح کے تھے۔جبکہ وہ لوگ کھا تے پیتے خرید وفروخت اور تجارت کرتے تخم ریزی کرتے اور خود کی رہا ئش کے لئے گھروں کی تعمیر میں مصروف تھے۔ 29 جس دن لوط اس شہر کو چھوڑ کر جا رہے تھے۔ تو ان دنوں بھی لوگ ویسے ہی کھا پی رہے تھے تب ایسا ہوا کہ آسمان سے گندھک اور آ گ کی بارش برس نے لگی اور وہ سب ہلاک ہوئے۔ 30 ابن آدم جب دوبارہ لوٹ کر آئیں گے تو دنیا کی حالت بالکل اسی طرح ہوگی۔

31 “اس دن کوٹھے پر رہنے والا آدمی نیچے نہ جا ئے گا اپنے سامان کو گھر کے با ہر نہ لا ئے گا۔ اور اس طرح جو آدمی کھیت میں کام کر رہا ہے کہ وہ لوٹ کر گھر کو نہ آئیگا۔ 32 لوط کی بیوی کو جو واقعہ پیش آیا کیا وہ یاد ہے؟ 33 اپنی جان کو بچانے کی کوشش کر نے والا اس کو کھو دیگا لیکن جو اپنی جان کوقربان کر نے والا ہوگا تو وہ اس کو بچا ئے گا۔ 34 اس وقت اگر ایک کمرے میں دو آدمی سو بھی گئے ہوں تو ان میں سے ایک کو اٹھا لیا جائیگا اور دوسرے کو چھوڑ دیا جائیگا۔ 35 کہیں پر اگر دو عورتیں ایک ساتھ مل کر اناج پیس رہی ہوں تو ان میں سے ایک لے لی جا ئے گی اور دوسری چھو ڑ دی جا ئے گی۔” 36 [a]

37 شاگردوں نے یسوع سے پوچھا، “خدا وند یہ سب کہاں واقع ہو گا؟”

یسوع نے ان کو جواب دیا، “لوگ جانتے ہیں کہ جہاں گدھ منڈ لا تے ہوں وہاں لاش ہو تی ہے۔”

Footnotes

  1. لوقا 17:36 آیت۳۶ لوقا کی انجیل کے چند یونانی نسخوں کو ۳۶ویں آیت میں شامل کیا گیا ہے “دو مرد ایک ہی کھیت میں رہیں گے ان میں سے ایک کو الگ کر دیا جائے گا اور دوسرے کو چھوڑ دیا جائیگا-

Sin, Faith, Duty

17 Jesus said to his disciples: “Things that cause people to stumble(A) are bound to come, but woe to anyone through whom they come.(B) It would be better for them to be thrown into the sea with a millstone tied around their neck than to cause one of these little ones(C) to stumble.(D) So watch yourselves.

“If your brother or sister[a] sins against you, rebuke them;(E) and if they repent, forgive them.(F) Even if they sin against you seven times in a day and seven times come back to you saying ‘I repent,’ you must forgive them.”(G)

The apostles(H) said to the Lord,(I) “Increase our faith!”

He replied, “If you have faith as small as a mustard seed,(J) you can say to this mulberry tree, ‘Be uprooted and planted in the sea,’ and it will obey you.(K)

“Suppose one of you has a servant plowing or looking after the sheep. Will he say to the servant when he comes in from the field, ‘Come along now and sit down to eat’? Won’t he rather say, ‘Prepare my supper, get yourself ready and wait on me(L) while I eat and drink; after that you may eat and drink’? Will he thank the servant because he did what he was told to do? 10 So you also, when you have done everything you were told to do, should say, ‘We are unworthy servants; we have only done our duty.’”(M)

Jesus Heals Ten Men With Leprosy

11 Now on his way to Jerusalem,(N) Jesus traveled along the border between Samaria and Galilee.(O) 12 As he was going into a village, ten men who had leprosy[b](P) met him. They stood at a distance(Q) 13 and called out in a loud voice, “Jesus, Master,(R) have pity on us!”

14 When he saw them, he said, “Go, show yourselves to the priests.”(S) And as they went, they were cleansed.

15 One of them, when he saw he was healed, came back, praising God(T) in a loud voice. 16 He threw himself at Jesus’ feet and thanked him—and he was a Samaritan.(U)

17 Jesus asked, “Were not all ten cleansed? Where are the other nine? 18 Has no one returned to give praise to God except this foreigner?” 19 Then he said to him, “Rise and go; your faith has made you well.”(V)

The Coming of the Kingdom of God(W)

20 Once, on being asked by the Pharisees when the kingdom of God would come,(X) Jesus replied, “The coming of the kingdom of God is not something that can be observed, 21 nor will people say, ‘Here it is,’ or ‘There it is,’(Y) because the kingdom of God is in your midst.”[c]

22 Then he said to his disciples, “The time is coming when you will long to see one of the days of the Son of Man,(Z) but you will not see it.(AA) 23 People will tell you, ‘There he is!’ or ‘Here he is!’ Do not go running off after them.(AB) 24 For the Son of Man in his day[d] will be like the lightning,(AC) which flashes and lights up the sky from one end to the other. 25 But first he must suffer many things(AD) and be rejected(AE) by this generation.(AF)

26 “Just as it was in the days of Noah,(AG) so also will it be in the days of the Son of Man. 27 People were eating, drinking, marrying and being given in marriage up to the day Noah entered the ark. Then the flood came and destroyed them all.

28 “It was the same in the days of Lot.(AH) People were eating and drinking, buying and selling, planting and building. 29 But the day Lot left Sodom, fire and sulfur rained down from heaven and destroyed them all.

30 “It will be just like this on the day the Son of Man is revealed.(AI) 31 On that day no one who is on the housetop, with possessions inside, should go down to get them. Likewise, no one in the field should go back for anything.(AJ) 32 Remember Lot’s wife!(AK) 33 Whoever tries to keep their life will lose it, and whoever loses their life will preserve it.(AL) 34 I tell you, on that night two people will be in one bed; one will be taken and the other left. 35 Two women will be grinding grain together; one will be taken and the other left.”(AM) [36] [e]

37 “Where, Lord?” they asked.

He replied, “Where there is a dead body, there the vultures will gather.”(AN)

Footnotes

  1. Luke 17:3 The Greek word for brother or sister (adelphos) refers here to a fellow disciple, whether man or woman.
  2. Luke 17:12 The Greek word traditionally translated leprosy was used for various diseases affecting the skin.
  3. Luke 17:21 Or is within you
  4. Luke 17:24 Some manuscripts do not have in his day.
  5. Luke 17:36 Some manuscripts include here words similar to Matt. 24:40.