Add parallel Print Page Options

پو لُس جو خدا وند کا خادم اور یسوع مسیح کا رسول ہے یہ لکھ رہا ہے مُجھے خدا کے چنے ہو ئے لوگوں کے ایمان کی مدد کے لئے بھیجا گیا ہے۔ مجھے ان لوگوں کی سچا ئی کو جاننے میں مدد کے لئے بھیجا گیا ہے جو بتا تی ہے کہ کس طرح خدا کی خدمت کی جا ئے۔ ایمان اور علم ہماری ہمیشہ کی زندگی کی امید سے آتا ہے جس کا خدا نے ہم سے وعدہ کیا ہے خدا جھو ٹ نہیں کہتا۔ وقت شروع ہو نے سے پہلے خدا نے دنیا سے اس زندگی کے متعلق معلوم کریگا اور صحیح وقت میں اس نے دنیا کو اپنے پیغام کے ذریعہ کہا ہے اور اس نے یہ کام مجھے سونپا ہے اس لئے میں یہ کام کر رہا ہوں کیوں کہ خدا جو ہم کو نجات دیتا ہے مجھے حکم دیا ہے۔

یہ خط طِطُس کے نام لکھ رہا ہوں۔ تُم میرے حقیقی بیٹے کی طرح ہو کیوں کہ ہمارا وہی ایمان ہے۔ خدا باپ اور ہمارے نجات دہندہ یسوع مسیح کا فضل اور سلامتی تم پر ہو تی رہے۔

کریتے میں طِطُس کا کام

میں نے کریتے میں تجھے اس لئے چھو ڑا تھا کہ ادھوری باتوں کو پو را کرے اور ہر شہر میں ایسے بزرگوں کو مقرّر کرے جیسا کہ میں نے تمہیں ہدایت کی ہے۔ بزرگ کو چاہئے کہ کو ئی غلطی نہ کی ہو اور ایک ہی بیوی رکھتا ہو اسکے بچے اسکے فرماں بردار ہوں اور نا فرمانی اور جنگلی زندگی کے قصوروار نہیں ہو نا چاہئے۔ بزرگ کو خدا کے کام کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہو نا چاہئے۔ راستبازی اسکی زندگی کی علامت ہو نی چاہئے۔ اسکو نہ تو خود غرض ہو نا چاہئے اور نہ جلد ہی غصہ میں آنے والا ہو نا چاہئے وہ نشہ کر نے والا نہ ہو نا چاہئے۔ وہ لڑائی جھگڑے کر نے والا نہ ہو وہ جلد دولت مند بننے کے خیالات رکھنے والا نہ ہو۔ بزرگ کو چاہئے کہ مہمان نواز رہے وہ نیک اور اچھے کام کر نے والا ہو اور سیدھے راستے پر زندگی گزارنے والا ہو مقدس ہو اور اپنے آپ پر قابو رکھنے والا ہو۔ بزرگ کو وفا داری سے سچائی پر عمل کر نا چاہئے جیسا کہ ہم دوسرے لوگوں کو تعلیم دیتے ہیں تب وہ اس قابل رہے کہ لوگوں کو سچی تعلیمات سے مدد کرے اور جو لوگ سچی تعلیم کے خلاف ہیں انہیں سیدھا راستہ بتا کر صحیح تعلیمات انہیں بتانے کی صلاحیت ہو نی چاہئے۔

10 بہت سے لوگ اطا عت سے انکار کر نے والے اور بیہودہ قسم کی باتیں کر نے والے اور لوگوں کو غلط راستے پر ڈالنے والے ہیں میں خصوصیت سے ان لوگوں کی بات کر رہا ہوں جو یہودیہ میں ختنہ کر لئے ہیں۔ 11 بزرگ کو یہ بتانا چاہئے کہ وہ لوگ غلطی پر ہیں۔ یہ لوگ نا جائز نفع کی خاطر ناشائستہ تعلیمات سکھا کر گھر کے گھر تباہ کر دیتے ہیں۔ 12 انہیں میں سے ایک شخص نے کہا جو خاص انکا نبی تھا کہ کریتے کے رہنے والے “ہمیشہ دھو کہ باز ہو تے ہیں وہ برے جانور ہیں کاہل جو کچھ نہیں کرتے لیکن کھا تے ہیں۔” 13 اس نبی کے الفاظ سچے ہیں اسلئے تم ان لوگوں سے کہو کہ وہ غلطی پر ہیں۔ تمہیں ان کے ساتھ سخت رہنا چاہئے جب ہی وہ اپنے ایمان میں مضبوط ہونگے۔ 14 اور وہ یہودیوں کی کہانیوں اور ان آدمیوں کے حکموں پر توجہ نہ کریں جو حق سے گمراہ ہو تے ہیں۔

15 پاک لوگوں کے لئے سب کچھ پاک ہے لیکن گناہ آلودہ اور بے ایمان لوگوں کے لئے کچھ بھی پاک نہیں بلکہ انکا ذہن اور ضمیر دونوں گناہ آلودہ ہیں۔ 16 ایسے لوگ خدا کو جاننے کا دعویٰ کر تے ہیں لیکن انکے برے کام یہ بتا تے ہیں کہ وہ خدا کو نہیں جانتے مکروہ اور نافرمان ہیں۔ اور وہ کسی اچھے کام کو کر نے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

Paul, a servant of God(A) and an apostle(B) of Jesus Christ to further the faith of God’s elect and their knowledge of the truth(C) that leads to godliness(D) in the hope of eternal life,(E) which God, who does not lie,(F) promised before the beginning of time,(G) and which now at his appointed season(H) he has brought to light(I) through the preaching entrusted to me(J) by the command of God(K) our Savior,(L)

To Titus,(M) my true son(N) in our common faith:

Grace and peace from God the Father and Christ Jesus our Savior.(O)

Appointing Elders Who Love What Is Good(P)

The reason I left you in Crete(Q) was that you might put in order what was left unfinished and appoint[a] elders(R) in every town, as I directed you. An elder must be blameless,(S) faithful to his wife, a man whose children believe[b] and are not open to the charge of being wild and disobedient. Since an overseer(T) manages God’s household,(U) he must be blameless—not overbearing, not quick-tempered, not given to drunkenness, not violent, not pursuing dishonest gain.(V) Rather, he must be hospitable,(W) one who loves what is good,(X) who is self-controlled,(Y) upright, holy and disciplined. He must hold firmly(Z) to the trustworthy message as it has been taught, so that he can encourage others by sound doctrine(AA) and refute those who oppose it.

Rebuking Those Who Fail to Do Good

10 For there are many rebellious people, full of meaningless talk(AB) and deception, especially those of the circumcision group.(AC) 11 They must be silenced, because they are disrupting whole households(AD) by teaching things they ought not to teach—and that for the sake of dishonest gain. 12 One of Crete’s own prophets(AE) has said it: “Cretans(AF) are always liars, evil brutes, lazy gluttons.”[c] 13 This saying is true. Therefore rebuke(AG) them sharply, so that they will be sound in the faith(AH) 14 and will pay no attention to Jewish myths(AI) or to the merely human commands(AJ) of those who reject the truth.(AK) 15 To the pure, all things are pure,(AL) but to those who are corrupted and do not believe, nothing is pure.(AM) In fact, both their minds and consciences are corrupted.(AN) 16 They claim to know God, but by their actions they deny him.(AO) They are detestable, disobedient and unfit for doing anything good.(AP)

Footnotes

  1. Titus 1:5 Or ordain
  2. Titus 1:6 Or children are trustworthy
  3. Titus 1:12 From the Cretan philosopher Epimenides