Add parallel Print Page Options

اڑتا ہوا طومار

میں نے پھر نگاہ بلند کی اور میں نے ایک اڑ تا ہوا طومار دیکھا۔ فرشتہ نے مجھ سے پوچھا، “تم کیا دیکھتے ہو؟ میں نے کہا، “میں ایک اڑتا ہوا طومار دیکھتا ہوں جس کی لمبائی بیس ہاتھ اور چوڑائی دس ہاتھ ہے۔” تب فرشتہ نے مجھ سے کہا، “اس طومار پر ساری زمین کے لئے لعنت لکھی ہے۔ اس طومار کی ایک جانب چوروں کے لئے لعنت لکھی ہے، اور دوسری جانب ان لوگوں کے لئے لعنت لکھی ہے جو جھو ٹا وعدہ کرتے ہیں۔ خدا وند قادر مطلق فرماتا ہے میں اس طومار کو چوروں اور ان لوگوں کے لئے گھر بھیجوں گا جو جھو ٹا عہد کرتے وقت میرے نام کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ طومار وہیں رہے گا اور یہ ان کے گھروں کو فنا کر دیگا۔ یہاں تک کہ پتھر اور لکڑی کے ستون بھی برباد کر دیئے جا ئیں گے۔”

عورت اور ٹوکری

اور وہ فرشتہ جو مجھ سے کلام کر تا تھا نکلا اور اس نے مجھ سے کہا، “اوپر دیکھو! اب کیا با ہر آرہا ہے؟”

میں نے کہا، “میں نہیں جانتا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ ”

اس نے جواب دیا، “یہ ایک ٹوکری ہے۔ یہ ٹوکری اس ملک کے لوگوں کے کئے ہو ئے گنا ہوں کی پیمائش کیلئے ہے۔”

ٹوکری کا سر پوش سیسے کا ہے۔ جب اسے اٹھا یا گیا تو اس کے اندر ایک عورت بیٹھی ہو ئی دیکھی گئی۔” فرشتے نے کہا، “عورت بُرائی کی نشانی ہے۔ اور اس نے ان کو نیچے دبا کر ڈھکن (سرپوش ) واپس رکھ دیا۔ تب میں نے پھر نظر اٹھا ئی اور دوعورتوں کو سارس کی مانند پنکھ سے اڑتے دیکھا۔ اور انکا پنکھ ہوا میں اڑ رہی ہے۔ اور وہ عورتیں ٹوکری اٹھا کر آسمان اور زمین کے درمیا ن سے لے گئیں۔ 10 تب میں نے کلام کرنے وا لے اس فرشتے سے پو چھا، “وہ عورتیں ٹوکری کو کہاں لے جا رہی ہیں؟ ”

11 فرشتہ نے مجھ سے کہا، “وہ سنعا ر میں اپنے لئے ایک گھر بنا نے جا رہی ہیں۔ جب وہ گھر بنا لیں گی تو ٹوکری کو اس اسٹینڈ پر رکھ دیں گي جسے اس کے لئے بنایا گیا تھا۔”