Add parallel Print Page Options

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے گتّیت کے سُر پر بنی قورح کا نغمہ

84 خدا وند قادر مطلق تیرے گھر نہا یت ہی دلکش ہے !
اے خداوند! میں تیری بار گاہ میں رہنا چاہتا ہوں۔
    میں تیرے گھر میں رہنے کا متمنّی ہوں۔
    میرا سارا جسم زندہ خدا کے قریب ہو نا چاہتا ہے۔
خداوند قادر مطلق اے میرے بادشاہ اورمیرے خدا !
    گوریّا اور ابا بیلوں تک کے اپنے گھونسلے ہو تے ہیں۔
یہ پرندے تیری قربان گاہ کے پاس گھونسلے بنا تے ہیں۔
    اور اُن ہی گھونسلوں میں اُن کے بچے ہو تے ہیں۔
وہ جو تیرے گھر میں رہتے ہیں۔
    بہت خوش نصیب ہیں۔ وہ سدا تیری تعریف کریں گے۔

وہ لوگ اپنے دل میں نغموں کے ساتھ
    جو تیرے گھر میں آتے ہیں، بہت مسرور ہیں۔
یہ لوگ وا دی بکا سے ہو تے ہو ئے،
    جسے خدا نے جھرنے جیسا بنا یا ہے گذرتے ہیں۔
    گرمی کی گر تی ہو ئی با رش کی بوندیں پا نی کے حوض بنا تی ہیں۔
لوگ شہر شہر ہو تے ہو ئے کو ہِ صیّون کی زیارت کر تے ہیں،
    جہاں وہ اپنے خدا سے ملیں گے۔

اے خداوند قادر مطلق! میری دعا سن۔
    یعقوب کے خدا تو میری سُن لے۔

اے خدا ! ہما رے محافظوں کی حفا ظت کر۔
    اپنے چنے ہو ئے بادشاہ پر مہربان ہو۔
10 اے خدا ! کہیں اور ہزار دن ٹھہر نے سے تیری بارگاہ میں ایک دن ٹھہر نا بہتر ہے۔
    شریر لوگوں کے بیچ رہنے سے، اپنے خدا کے گھر کے در پر کھڑا رہوں یہی بہتر ہے۔
11 خداوند ہما را محا فظ اور ہما را عظمت وا لا بادشاہ ہے۔
    خدا ہمیں مہربانی اور جلال کے ساتھ مُبارک باد دیتا ہے۔
جو لوگ خدا کی فرمانبرداری کر تے ہیں
    اور اُس کے احکام پر چلتے ہیں۔ ان کو وہ ہر ایک اچھی چیز دیتا ہے۔
12 اے خداوندقادر مطلق!
    مبارک ہے وہ آدمی جس کا توکّل تجھ پر ہے۔