Add parallel Print Page Options

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے شو شینیم عیدوت کے سُر پر آسف کا نغمہ

80 اے اسرائیل کے چوپان، تو میری سُن لے۔
    تو نے یوسف کے بھیڑوں( لوگوں) کی رہنما ئی کی۔
تو بادشاہ کی طرح کروبی فرشتوں پر جلوہ گرہے۔
    ہمکو اپنا دیدار کرا۔
اے اسرائیل کے چوپان ، افرائیم، بنیمین
    اور منّسی کے سامنے اپنی قدرت کو بیدار کر اور ہمیں بچانے کو آ۔
اے خدا ! ہم کو قبول کر۔
    ہم کو قبول کر اور ہما ری حفاظت کر۔
اے خدا وند ! خدا قادر مطلق! کیا تو ہمیشہ کے لئے ہم پر نا راض رہے گا ؟
    ہما ری دعاؤں کو تو کب سُنے گا ؟
تو نے اپنے لوگوں کو غذا کے طور آنسو دیاہے۔
    تو نے اپنے لوگوں کو پینے کے لئے آنسوؤں سے لبریز پیالہ دیا ہے۔
تو ہم کو ہما رے پڑوسیوں کے لئے نشانہ بننے دیا
    جس پر وہ جھگڑا کرے۔ ہما رے دشمن ہما را مذاق اُڑا تے ہیں۔
اے خدا پو ری قدرت وا لے پھر تو ہم کو قبول کر۔
    ہمکو قبول کر اور ہما ری حفاظت کر۔
قدیم زمانے میں، تو نے ہمیں ایک بہت ہی اہم پودے کی مانندسمجھا۔

تو اپنی “تاک” (انگور کی بیل) مصر سے با ہر لا یا۔

تو نے دوسرے لوگوں کو یہ زمین چھوڑنے پر مجبور کیا
    اور یہاں تو نے اپنی “تاک” اگادی۔
تو نے “تاک” کے لئے زمین کو تیار کیا!
    اُس کی جڑوں کو پکّی کر نے کے لئے تو نے سہا را دیا
    اور جلد ہی “تاک” زمین پر ہر جگہ پھیل گئی۔
10 اُس نے پہا ڑ ڈھک لیا۔
    یہاں تک کہ اُ س کے پتّوں نے عظیم دیو نما درختوں کو بھی ڈھک لیا۔
11 اُس نے اپنی شاخیں سمندر تک پھیلا ئیں
    اور اُن کی ٹہنیاں دریائے فرا ت تک پھیل گئیں۔
12 اے خدا! تو نے وہ دیواریں کیوں گرادیں؟ جو تیری “تاک” کی حفا ظت کر تی تھیں
    اب ہر کو ئی جو وہاں سے گذرتا ہے ، وہاں سے انگور کو توڑ لیتا ہے۔
13 جنگلی خنزیر آتے ہیں۔ اور تیری “تاک” کو روندتے ہو ئے گذر جا تے ہیں۔
    جنگلی جانور آتے ہیں۔ اور اُس کی پتّیاں کھا جا تے ہیں۔
14 اے خداوند قادر مطلق! وا پس آ۔
    اپنی “تاک” کو آسمان سے نیچے دیکھ ، اور اس کی حفا ظت کر۔
15 اے خدا ! اپنی اِس “تاک” کو دیکھ جس کو تو نے خود اپنے ہا تھوں سے لگایا ہے۔
    اِس نو خیز پودے کو دیکھ جسے تو نے اگایا۔
16 تیری “تاک” کو سوکھے ہو ئے اُپلوں کی طرح آگ میں جلا یا گیا۔
    تو اُس سے غضبناک تھا اور تو نے اجا ڑ دیا۔
17 اے خداوند تو اپنا ہا تھ! تو اپنا ہا تھ اس بیٹے پر رکھ جو تیری داہنی جانب کھڑا ہے۔
    اس بیٹے پر ہا تھ رکھ جسے تو نے پا لا ہے۔
18 وہ دوبارہ کبھی تجھ کو نہیں چھوڑے گا۔
    تو اس کو زندہ رکھ، اور وہ تیرے نام کی تمجید کرے گا۔
19 ا ے خداوند قادر مطلق! ہما رے پاس لوٹ آ۔
    ہم کو اپنا لے ، اور ہما ری حفاظت کر۔