Add parallel Print Page Options

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ شمینیت [a] کے سُر پر داؤد کا نغمہ

اے خدا وند ! تُو اپنے قہر سے میری اصلاح نہ کر
    اور اپنے غیض وغضب میں مجھے سزا نہ دے۔
اے خداوند! مجھ پر رحم کر۔
    میں بیمار اور کمزور ہوں۔
مجھے شفاء دے
    کیوں کہ میری ہڈیوں میں بے قراری ہے۔
میری جان نہایت بے قرار ہے۔
    اے خداوند! کب تک انتظار کر نا پڑیگا تو کب مجھے تندرست کر ے گا ؟۔
اے خداوند! وا پس آ، اور مجھے پھر سے زور آور بنا۔
    تو بڑا مہربان ہے ، مجھے بچا لے۔
قبر میں کون تیری تعریف کرے گا ؟
    موت کی جگہ کون تجھے یاد رکھے گا۔ بس مجھے شفاء دے۔

اے خداوند! ساری رات میں تجھ کو پکارتا ہوں۔
    میرا بستر میرے آنسوؤں سے بھیگ گیا ہے۔
میرے بستر سے آنسو ٹپک رہے ہیں۔
    تیرے لئے روتا ہوا میں کمزور ہو گیا ہوں۔
میرے دشمنوں نے مجھ سے بہت ساری تکلیفیں جھیلوا ئیں ہیں۔
    اِس نے مجھے غمزدہ اور دکھی کر ڈالا ہے۔ اور میری آنکھیں غم کے ما رے تھک رہی ہیں۔

اے تمام شریر لوگو ! مجھ سے دور رہو،
    کیوں کہ خداوند نے میرے رو نے کی آواز سن لی ہے۔
خداوند نے میری منّت کو سنا
    اور خداوند نے میری دعاؤں کو قبول کر لیا ہے۔

10 میرے تمام دُشمن شرمندہ اور مایوس ہو نگے۔
    کچھ حادثہ اچانک ہی رو نما ہو گا اور وہ سبھی شرمندگی سے لوٹ جا ئینگے۔

Footnotes

  1. زبُور 6:1 شمینیت یہ ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔