Add parallel Print Page Options

یاجوج اور اسکی فوج کی موت

39 “اے ابن آدم! یا جوج کے خلاف میرے لئے کہو۔اس سے کہو کہ خداوند میرا مالک یہ کہتا ہے، ’ اے یا جوج، تم مسک اور توبل ملکوں کے اہم حکمراں ہو لیکن میں تمہا رے خلاف ہوں۔ میں تمہیں پھرادونگا اور ساتھ کھینچ لونگا۔ میں تمہیں شمال کے دو اطراف سے لا ؤں گا۔ میں تمہیں اسرائیل کے پہاڑوں کے خلاف جنگ کرنے کے لئے لا ؤنگا۔ لیکن میں تمہا ری کمان تمہا رے با ئیں ہا تھ سے جھک کر گرا دونگا۔ میں تمہا رے دا ئیں ہا تھ سے تمہا رے تیر جھٹک کر گرادونگا۔ تم اسرائیل کے پہاڑو ں پر مارے جا ؤ گے۔ تم تمہا رے سپا ہی اور تمہا رے ساتھ کی دیگر سبھی قو میں جنگ میں ماری جا ئینگی۔ میں تم کو ہر قسم کے پرندوں جو گوشت خور ہیں اور سبھی جنگلی جانوروں کو غذا کے طور پر دونگا۔ تم کھلے میدانوں میں مارے جا ؤ گے۔ میں نے یہ کہہ دیا ہے!” خداند میرے مالک نے یہ کہا ہے۔

خدا نے کہا، “میں ماجوُج اور ان لوگوں کے خلاف جو سمندری ساحلی ممالک میں سکونت کر تے ہیں آگ بھیجونگا۔ تب وہ جا نیں گے کہ میں خداوند ہو ں۔ میں اپنا مقدس نام اپنی امّت اسرائیل میں ظا ہر کرونگا۔ آئندہ میں اپنے مقدس نام کو لوگو ں کی طرف سے اور زیادہ بدنام نہیں کرنے دو ں گا۔قومیں جان جا ئینگی کہ میں خداوند ہو ں۔ وہ سمجھیں گی کہ میں اسرائیل میں مقدس ہو ں۔ وہ وقت آرہا ہے! “یہ ہو گا! خداوند نے یہ باتیں کہیں! یہ وہی دن ہے جس کے بارے میں میں کہہ رہا ہو ں۔ “اس وقت، اسرائیل کے شہرو ں میں رہنے وا لے لوگ ان میدانوں میں جا ئیں گے۔ وہ دشمنو ں کے ہتھیاروں کو اکٹھا کریں گے اور انہیں جلادیں گے۔ وہ سبھی سپروں، کمانوں، اور تیروں، بھا لوں اور برچھیوں کو لے جا ئیں گے۔ وہ ان ہتھیارو ں کا استعمال سات برس تک ایندھن کی شکل میں کریں گے۔ 10 “انہیں میدانوں سے لکڑی اکٹھی کرنی نہیں پڑیگی یا جنگلوں سے لکڑی کاٹنی نہیں پڑیگی، کیونکہ وہ ہتھیارو ں کا استعمال ایندھن کی شکل میں کریں گے۔ وہ قیمتی چیزوں کو سپا ہیو ں سے چھینیں گے جیسے وہ ان سے چرانا چا ہتے تھے۔ وہ سپا ہیوں سے اچھی چیزیں لیں گے جنہوں نے ان سے اچھی چیزیں لی تھیں۔” خداوند میرے مالک نے یہ کہا۔

11 خدانے کہا، “اس وقت میں یا جوُ ج کو دفن کرنے کے لئے اسرائیل میں ایک مقام منتخب کروں گا۔ وہ مردہ سمندر مشرق میں رہگذروں کی وا دی میں دفن کر دیا جا ئے گا۔ یہ مسافروں کی راہ کو رو کے گا۔ کیوں، کیونکہ یاجوُج اور اس کی ساری فوج اس مقام میں دفن کر دی جا ئے گی۔‘ لوگ اسے یاجوج کی فوج کی وا دی کہیں گے۔‘ 12 اسرائیل کا گھرانا زمین کو پاک کرنے کے لئے سات مہینوں تک انہیں دفن کر تا رہے گا۔ 13 ملک کے سبھی لوگ دشمن کے سپا ہیوں کو دفن کریں گے۔ یہ ان لوگوں کے لئے ایک یادگار دن بن جا ئے گا جب مجھے احترام دیا جا ئے گا۔” خداوند میرے مالک نے یہ کہا۔

14 خدا نے کہا، “لوگ مزدوروں کو ان سپا ہیوں کو دفن کرنے کے لئے پو رے وقت کام دیں گے۔اس طرح وہ ملک کو پاک کریں گے۔ وہ مزدور سات مہینوں تک کام کرینگے۔ وہ لا شوں کو ڈھونڈ تے ہو ئے زمین کی چارو ں جانب جا ئیں گے۔ 15 وہ مزدور چاروں جانب ڈھونڈ تے پھریں گے۔اگر ان میں کو ئی ایک ہڈی دیکھے گا تو وہ اس کے پاس ایک نشان بنا دے گا۔ نشان وہاں اس وقت تک رہے گا جب تک قبر کھودنے وا لا نہیں آجاتا اور یا جوج کی فوج کی ہڈی کو وا دی میں دفن نہیں کر دیتا۔ 16 وہ مردہ لوگوں کا شہر (قبرستان ) جمعیت کہلا ئے گا۔اس طرح وہ ملک کو صاف کرینگے۔”

17 خداوند میرے مالک نے یہ کہا، “اے ابن آدم! میرے لئے پرندوں اور جنگلی جانوروں سے کچھ کہو۔ان سے کہو، جمع ہو جا ؤ! یہاں آؤ! چاروں طرف جمع ہو جا ؤ۔ میں تیرے لئے قربانی تیار کر رہا ہوں اسلئے یہاں آؤ اور کھا ؤ۔ اسرائیل کے پہاڑوں پر ایک بڑی قربانی ہو گی۔ آؤ! گوشت کھا ؤ اور خون پیو۔ 18 تم طاقتور سپا ہیوں کے جسم کا گوشت کھا ؤگے۔ تم زمین کے امراء کا خٰون پیو گے۔ وہ بسن کے فربہ مینڈھو، بھیڑوں، بکروں اور بیلوں کی مانند ہونگے۔ 19 تم جتنی چا ہو اتنی چربی کھا سکتے ہو اور تم خون اس وقت تک پی سکتے ہو جب تک تم نشہ میں نہ آجا ؤ۔ تم میری قربانی میں سے کھا پی سکتے ہو جسے کہ میں نے تمہا رے لئے قربانی دی ہے۔ 20 میرے دستر خوان پر کھانے کو تم بہت سا گوشت پا سکتے ہو۔ وہاں گھو ڑے اور رتھ سوار۔ طاقتور سپا ہی اور دیگر سبھی لڑنے وا لے لوگ ہونگے۔” خداوند میرے مالک نے یہ کہا۔

21 خدا نے کہا، “میں دیگر قوموں کو اپنا جلال دکھا ؤنگا وہ قومیں فیصلہ کو دیکھیں گی۔جسے میں نے عمل میں لا یا ہے۔ وہ میری وہ قوت دیکھیں گی جو میں نے دشمن کے خلاف استعمال کی۔ 22 تب ا س دن سے اسرا ئیل کا گھرانا جانے گا کہ میں ان کا خداوند خدا ہوں۔ 23 قومیں یہ جان جا ئیں گی کہ اسرائیل کا گھرانا کیوں دوسرے ملکو ں میں اسیر کر کے لے جا ئے گئے تھے یہ گنا ہ کی وجہ سے ہوا تھا۔ وہ جا نیں گی کہ میرے سارے لوگ میرے خلاف ہو گئے تھے۔اس لئے میں ان سے دور ہٹ گیا تھا۔میں نے ان کے دشمنو ں کو انہیں ہرانے دیا۔اس لئے میرے سارے لوگ جنگ میں مارے گئے۔ 24 انہوں نے گنا ہ کیا اور خود کو گندہ بنایا۔اس لئے میں نے انہیں ان کے کاموں کے لئے سزادی جو انہوں نے کئے۔اس لئے میں نے ان سے اپنا منہ چھپا یا ہے اور ان کو حمایت دینے سے انکار کیا ہے۔”

25 اس لئے خداوند میرا خدا کہتا ہے، “اب میں یعقوب کے گھرانے کی تقدیر کو پھر سے بحال کرونگا۔میں پو رے اسرائیل کے سارے گھرانے پر رحم کرونگا۔ میں اپنے پاک نام کے لئے شدید احساس ظا ہر کرونگا۔ 26 لوگ میرے خلاف کئے گئے اپنی بغاوت کی ندامت کو جھلیں گے۔ وہ اپنے ملک میں حفاظت کے سا تھ رہیں گے۔ کو ئی بھی انہیں خوفزدہ نہیں کریگا۔ 27 میں اپنے لوگوں کو دیگر ملکوں سے واپس لا ؤنگا۔ میں انہیں ان کے دشمنوں کے ملکوں سے اکٹھا کرونگا۔ تب بہت سی قومیں سمجھیں گی کہ میں کتنا مقدس ہوں۔ 28 وہ سمجھیں گی کہ میں ان کا خداوند خدا ہوں۔ کیونکہ میں نے ان سے ان کا گھر چھڑایا اور اسے دیگر قوموں میں قیدی کی شکل میں بھیجا۔ تب میں نے انہیں ایک ساتھ اکٹھا کیا اور انہیں ان کے اپنے ملک میں وا پس لا یا۔ میں نے کسی کو بھی وہاں نہیں چھو ڑا۔ 29 میں اسرائیل کے گھرانے میں اپنی روح اتارونگا اور اب سے میں دوبارہ اپنے لوگو ں سے دور نہیں ہٹونگا۔” میرے مالک خداوند نے یہ کہا تھا۔